عالمی بینک کے نائب صدر کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات

FBR

عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے بدھ کے روز ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین ایف بی آر/ سکریٹری ریونیو ڈویژن ملک امجد زبیر ٹوانہ کے ساتھ ملاقات کی۔ عالمی بینک کی ٹیم میں کنٹری ڈائریکٹر ناجی بیہنسن، آپریشنز منیجر گیلیس جے ڈرگیلیس۔ لیڈ کنٹری اکانومسٹ ٹوبیاس اختر حق اور پبلک سیکٹر سپیشلسٹ ارم توقیر شامل تھے۔ ملاقات میں ایف بی آر کے ممبر ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن اردشیر سلیم طارق اور ممبر ڈیجیٹل انی شیٹیو کرامت اللہ خان چوہدری نے بھی شرکت کی۔عالمی بینک کی ٹیم کو ایف بی آر اور اس کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ کے تحت ہارمونائزیشن آف سیلز ٹیکس، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور ایف بی آر کی آئی سی ٹی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے بارے میں بتایا گیا۔
عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ایف بی آر کی پالیسی کوسراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بتدریج رعایتیں ختم کرتے ہوئے سماجی امداد اور کھپت کی بنیاد پر سیلز ٹیکس متعارف کرانے سے یہ اقدامات زیادہ مفید ثابت ہو سکیں گے۔چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر ڈیجٹیلائزیشن کے انی شیٹیو پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو وسیع البنیاد بنا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن نہ صرف محصولات کے لئے اہمیت رکھتی ہے بلکہ یہ ایف بی آر کو محصولات میں پائیدار اضافہ کے لئے موثر فیصلے کرنے کے قابل بنائے گی۔مسٹر مارٹن ریزر نے چیئرمین ایف بی آر کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ عالمی بینک ڈیجیٹلائزیشن کے انی شیٹیو کو ایف بی آر کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے کا ایک موقع سمجھتا ہے۔

Comments are closed.