ورلڈ بینک نے صوبہ پنجاب کے لئے قرض دینے کی منظوری دے دی

0
29

ورلڈ بینک نے صوبہ پنجاب کے لئے قرض دینے کی منظوری دے دی

باغی ٹی وی : ورلڈ بینک نے پنجاب میں ٹیکس، ڈیجیٹل افادیت سمیت منصوبوں کیلئے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، رقم پنجاب ری سورس اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹونس پروگرام کے لئے دی جائے گی۔

منصوبے کے تحت دی گئی رقم، وسائل میں بہتری اور ڈیجیٹل افادیت کے پراجیکٹس پر خرچ کی جائے گی، منصوبوں میں ٹیکس اور رجسٹریشن کے نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے آسانی لانا بھی شامل ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین ہیسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ہے.

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر فار پاکستان نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیئر مین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی شریک تھے

ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے ساتھ پارٹنر شپ کو اہمیت دیتے ہیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ آبپاشی کے پروجیکٹس کیے ؛ کراچی ٹرانسفارمیشن اسٹریٹیجی پروجیکٹس شروع ہوگیا ہے ؛ کراچی میں اگست کی بارشوں نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ؛ اوسطاً 200 ایم ایم بارشی ہوئی ہے ؛

Leave a reply