کرونا وائرس کے باعث مختلف ممالک نے چین کے سفر پر پابندی لگادی، چین کے برے دن آگئے

0
29

لندن:کرونا وائرس کے باعث مختلف ممالک نے چین کے سفر پر پابندی لگادی، چین کے برے دن آگئے،اطلاعات کےمطابق چین میں مہلک کروناوائرس کے خطرات کے پیش نظر امریکہ ، برطانیہ ، اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک نے اپنے شہریوں پر چین جانے کی پابندی لگا دی۔

یاد رہےکہ چین میں کرونا وائرس نے مزید 25 افرادجان کی بازی ہارگئےجس کے بعد مجموعی طور پرچین میں وائرس سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 132تک جاپہنچی جبکہ 6000 سے زائد افراد اس سےمتاثر ہو چکے ہیں۔

امریکہ،برطانیہ، اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک نے چین اور اس کے صوبہ ہوبی کے غیر ضروری سفر سےشہریوں کو خبردار کیا ہے۔ چین کے سفر سے خبردار کرنے والے ممالک درج ذیل ہیں۔

 

امریکہ:
امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کے روز چین اور اس کے صوبہ ہوبی کے سفر کے لئے تیسرے درجے کا الرٹ جاری کر دیا ہے ، جبکہ خطرے میں اضافے کی وجہ سے مسافروں کو چین کے سفر پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔

 

 

یو ایس سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی )نے بھی پیر کو یہ پیغام جاری کیا ہے کہ لوگ اس بیماری کے خطرے کے پیش نظر چین کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

 

 

کینیڈا:
کینیڈا کی حکومت نے پیر کو شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ووہان ، ہوانگ گینگ اور ایزو کے شہروں سمیت ہوبی کے سفر سے گریز کریں۔

برطانیہ :
برطانیہ کے دفتر خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر نے پیر کو چین اور صوبہ ہوبی کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ،اور وہاں پر موجود لوگوں کو اس جگہ سے نکل جانے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔

فرانس :
جمعہ کے روز فرانس کی وزارت برائے یورپ اور امور خارجہ نے شہریوں کو صوبہ ہوبی کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے چین پر سفری پابندی لگا دی ۔

بھارت :
بھارت کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز چین جانے والے لوگوں کو خبردار کیا کہ چین کےغیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے ۔

 

 

پاپوا نیو گنی :
پاپوا نیو گنی نے تمام ایشین ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے مہلک کرونا وائرس سے بچاؤ کی غرض بدھ کے روز ایشیا سے آنے والے تمام غیر ملکی مسافروں کے لئے فضائی اور سمندری بندرگاہ بند کردی ۔

 

 

 

واضح رہے کہ مہلک کرونا وائرس سے اب تک دنیا کے 16ممالک متاثر ہو چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے چین کے علاوہ دنیا بھر میں 47 افراد میں وائرس ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ کرونا وائرس کے تھائی لینڈ میں 8، امریکہ میں 11، آسٹریلیا ، سنگاپور اور تائیوان میں 8،ملائیشیا ، جنوبی کوریا اورجاپان میں 4 ، فرانس میں4 ،جبکہ نیپال، سری لنکا ، کینیڈا ، کمبوڈیا ، جرمنی میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

Leave a reply