
پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی ہے. پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پچاس اوور میں259 سکور بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی شکست سے ورلڈ کپ میں پاکستان کی پوزیشن پہلے سے کچھ مستحکم ہوئی اور اس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات کسی حد تک پیدا ہو گئے ہیں. پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا ہے. پاکستان کی جانب سے آج اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے. حارث سہیل89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے. 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے.بابر اعظم نے 69 رنز بنائے. فخر زمان اور امام الحق نے 44 44 رنز بنائے.
پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیااور 81 رنز کی شراکت قائم کی مگر فخرزمان 44 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ۔ اسی دوران کچھ ہی دیر بعد امام الحق بھی کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ عمران طاہر نے ان کا زبردست کیچ لیا ۔ بابر اعظم 67 سکور پر آؤٹ ہوئے.
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
حالیہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جبکہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرف کھیل پر توجہ ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتا تو پہلے بالنگ ہی کرتا، اچھا ہوا جو ہم ٹاس ہار گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائی گی۔
محمد عامر جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وکٹیں لینے کو تیار ہیں. محمد عامر کہتے ہیں کہ اوپنرز کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر سے کم بیک کریں گے.