ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے وزیراعظم،کیا کریں گے اعلان؟ اہم خبر

0
21

ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے وزیراعظم،کیا کریں گے اعلان؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے کل ڈیوس روانہ ہوں گے،معاون خصوصی زلفی بخاری،عبدالرزاق داؤد اورسیکریٹری خارجہ بھی ہمراہ ہوں گے،وزیراعظم عمران خان کی ڈیوس سے وطن واپسی 23 جنوری کو ہوگی،

معاشی ٹیم کے اہم ارکان اوردیگر سرکاری حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے،وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں معاشی چیلنجز اور ریفارمز پر بات کرینگے،وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستانی معیشت میں بہتری سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے

ورلڈ اکنامک فورم 21 تا 24 جنوری 2020ء کو ڈیوس سوئٹزرلینڈ میں ہوگا۔ وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستانی معیشت پر بات چیت کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم فورم کی سائیڈلائن پرمختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے

ماہ اکتوبر میں دنیا بھر کی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں 15 درجے بہتری آئی۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق عالمی مسابقت کے معاملے پر دنیا میں پاکستان کا درجہ 15 درجے بہتری کے بعد 52ویں نمبر پر آگیا۔

عالمی مسابقتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان کادرجہ 67تھا، گورننس کے معاملے پر پاکستان کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن دنیا کا ساتواں مؤثر ریگو لیٹر قرار دیا گیا۔ کاروبارشروع کرنےمیں پاکستان کی درجہ بندی میں6پوائنٹس کی بہتری ہوئی، گزشتہ برس رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 96 تھا مگر اب بہتری کے بعد 90ویں نمبر ہوگیا۔ پاکستان کا شمار اُن چندممالک میں ہوتا ہے جہاں ایک ہی دن میں کمپنی رجسٹر ہوجاتی ہے، کاروباری لاگت سےمتعلق پاکستان کی رینکنگ گزشتہ سال کی پوزیشن پر مستحکم رہی۔مسابقتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نےڈیجیٹلائزیشن سےمتعلق کئی اصلاحات متعارف کرائیں

ورلڈ اکنامک فورم کے صدر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر معاون خصوصی نے ڈبلیو ای ایف کے صدر کو ملک میں توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی پر حکومت کی نئی پالیسی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ قابل تجدید توانائی میں 2025 تک 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد اضافہ ہوگا۔

Leave a reply