ورلڈ ٹی ٹونٹی پاکستانی ٹیم کو ویزوں کی فراہمی،بھارت راہ میں روڑے اٹکانے لگا

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی پاکستانی ٹیم کی شرکت کا معاملہ ،بھارت میں ورلڈ ٹی ٹونٹی پاکستانی ٹیم کو ویزوں کی فراہمی کا معاملہ بھارت راہ میں روڑے اٹکانے لگا

انڈین کرکٹ بورڈ نے تحریری یقین دہانی کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو یقین دہانی کروائی کہ ہماری حکومت کے ساتھ پاکستانی ویزوں کے معاملے پرمثبت بات جاری ہے ۔باخبر ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز، صحافیوں اور شائقین کو ویزے دینے کے لیے بھارتی بورڈ نے وقت مانگا ہے ۔ویزوں کے لیے انڈین بورڈ زبانی طور پر یقین دہانی کرانے کو تیار ہے ۔پی سی بی نے آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی مانگ رکھی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کہہ چکے ہین کہ اگر نئی دہلی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزوں اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں یقین دہانی نہ کرائی تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کریں گے۔پاکستان کی طرف سے بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر پاکستانی تشویش پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے معاملات خوش اسلوبی سے حل کیے جائیں گے۔

Leave a reply