ناقص سیوریج نظام؛تقریباً دو کروڑ بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونے کا انکشاف

0
67

اسلام آباد:وزارت صحت اورعالمی ادارہ صحت کے مشترکہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھرمیں ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے40 اضلاع میں ناقص سیوریج نظام سے 5 سے 15 سال تک کے بچے متاثر ہیں جبکہ کراچی کے 46 لاکھ بچوں کو بھی علاج معالجے کی ضرورت ہے۔

محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر پیٹ کے کیڑے مار مہم چلائیں گے۔کراچی کے تمام اسکولوں میں 29 جنوری سے مہم چلائی جائے گی۔بچوں کو مہم کے دوران پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کی دوائی دی جائے گی۔200طالب علموں کو دوائی دینے کی ذمہ داری ایک استاد کی ہوگی جبکہ اس مقصد کے لیےاستاد کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مضرصحت اشیاکھانے سے نہ صرف بچے بیمارہوتے ہیں بلکہ ان کی نشوونما بھی رک جاتی ہے، بچوں کے پیٹ میں کیڑوں پایاجانا یہ تو سنا جاتا ہےلیکن اس کے تدارک کےلیے حکومتی سطح پر پہلی مرتبہ کوششیں ہورہی ہیں

Leave a reply