بدترین سیلابی بارشیں : کراچی سمیت سندھ کے 20 اضلاع آفت زدہ قرار

کراچی:بدترین سیلابی بارشیں : کراچی سمیت سندھ کے 20 اضلاع آفت زدہ قرار،اطلاعات کے مطابق سندھ میں بدترین بارشوں اور خراب ہوتی صورتحال کے بعد صوبائی حکومت نے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بارشوں کے باعث ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے، صرف کراچی میں 90 سال کی بارشوں کا ریکارڈٹوٹ گیا کچھ علاقوں میں تاحال موجود ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ صوبائی حکومت نے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے جن 6 علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، ان میں کراچی ساؤتھ، کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ، کراچی سینٹرل، کورنگی کراچی، ملیر کراچی شامل ہیں۔

 

 

سندھ حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حیدر آباد ڈیوژن کے علاقوں میں حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، دادو

سینٹیر مرتضیٰ وہاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق میر پور خاص کے علاقے میر پور، عمر کوٹ اور تھرپارکر کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ دیگر علاقوں میں شہید بینظیر آباد، سانگھڑ شامل ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں ابھی بجلی بحال نہ ہوئی، مجھے تمام گلیاں صاف چاہئیں، لوگ کہتے ہیں حکومت نظر نہیں آتی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے 1900 فیڈرز میں سے 170 بحال ہونے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کچھ مقامات پر پانی کھڑا ہے، کلیئر کرا رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا ضلع جنوبی کے بیشتر علاقوں سے پانی کیوں نہیں نکالا گیا ؟ کے ایم سی کا اربن ڈیزاسٹر رسپانس یونٹ متحرک نظر نہیں آیا، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن کے مختلف بلاکس میں پانی موجود ہے، 10 ویں محرم پر جلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہئیں۔

Comments are closed.