واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا

0
28

لاہور:واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اس ملک کا لیڈر بننا چاہتے ہیں جس کی انہیں زبان تک نہیں آتی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دو سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں عمران حکومت گرانے جا رہے ہیں، کہا جا رہا ہےکہ عمران حکومت اب 2 سے تین روز میں جانے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ لوگ چھپ کر خریدو فروخت کرتے تھے اب سینہ تان کر کہتے ہیں کہ ہم نے اتنے بندے خرید لیے، بھٹو صاحب نے آئین دیا لیکن دوسرے ہی دن کہا کہ یہ استعمال نہیں کرنا۔

شہبازگل نے کہا ہے کہ ماضی میں چھپ کر چھانگامانگا میں خرید وفروخت کی سیاست کی گئی، بلاول بھٹو اس ملک کا لیڈر بننا چاہتے ہیں جس ملک کی انہیں زبان تک نہیں آتی، یہ کس قدر نالائق بچہ ہے جو 10سال سے اردو سیکھ رہا ہے اور آج تک نہیں سیکھ سکا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ ہم نے 5ویں چھٹی جماعت میں انگریزی سیدھی کرلی تھی اور یہ آج تک اردو نہیں سیکھ سکا، بلاول کو لیڈر بعد میں بنا لیجیے گا پہلے اسے اردو سکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کوغیروں کی جنگ میں جھونک دیا گیا، ماضی کی حکومتوں میں غریب عوام ڈرون حملوں میں مارے جاتے تھے، عمران خان نے آپ کو وہ کچھ دیا ہے جو گزشتہ 13 سالوں میں نہیں ملا۔

شہبازگل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور اقتدار میں مسئلہ کشمیر پر کبھی بات نہیں کی گئی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 150ارب ڈالر کا معیشت کو نقصان ہوا، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق گزشتہ 4 ماہ سے کام کررہے تھے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ 70 سال بعد ایسا وزیراعظم آیا ہے جو کہتا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ پاکستان میں ہوگا، پی ٹی آئی کا سندھ میں مارچ نکالنے کا مقصد سندھ حکومت کے کارنامے بتانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے کے عوام کو جوابدہ ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی بتائے ٹرانسپورٹ اور پانی کے کون سے منصوبے دیئے؟

چرچا ہر ایک آن ہے اردو زبان کا​
گرویدہ کل جہان ہے اردو زبان کا

اس لشکری زبان کی عظمت نہ پوچھیے
عظمت تو خود نشان ہے اردو زبان کا

گم نامیوں کی دھوپ میں جلتا نہیں کبھی
جس سر پہ سائبان ہے اردو زبان کا

مشرق کا گلستاں ہو کہ مغرب کا آشیاں
ویران کب یہ مکان ہے اردو زبان کا

سوداؔ و میرؔ و غالبؔ و اقبالؔ دیکھ لو
ہر ایک پاسبان ہے اردو زبان کا

اردو زبان میں ہے گھلی شہد کی مٹھاس
لہجہ بھی مہربان ہے اردو زبان کا

ترویج دے رہا ہے جو اردو زبان کو
بے شک وہ باغبان ہے اردو زبان کا

مہمان کہہ رہا ہے بڑا خوش نصیب ہے
جو شخص میزبان ہے اردو زبان کا

یہ ارضِ پاک صورتِ کشتی ہے دوستو!
اور اس میں بادبان ہے اردو زبان کا

لوگو! کہیں بھی اس میں پس و پیش کچھ نہیں
اک معترف جہان ہے اردو زبان کا

بولی ہے رابطے کی یہی جوڑتی ہے دل
ہر دل میں ایسا مان ہے اردو زبان کا

روشن ہے حرف حرف مفہوم اس کا آفریں
شیریں سخن بیان ہے اردو زبان کا

وسعت پذیر دامنِ اردو ہے اآج بھی
ہر گوشہ اک جہان ہے اردو زبان کا

کرتا ہے آبیاری لہو سے ادیب جو
وہ دل ہے ، جسم و جان ہے اردو زبان کا

آئیں رکاوٹیں جو ترقی میں اس کی کچھ
سمجھو یہ امتحان ہے اردو زبان کا

پائے گا جلد منزلِ مقصود بالیقیں
جاری جو کاروان ہے اردو زبان کا

عزت سخنورانِ ادب کی اسی سے ہے
شاعرؔ بھی ترجمان ہے اردو زبان کا

Leave a reply