وکلاء ملک میں آئین، قانون، جمہوریت اورانسانی حقوق کے محافظ ہیں،مریم نواز

0
37
maryam

وکلاء ملک میں آئین، قانون، جمہوریت اور انسانی حقوق کے محافظ ہیں،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پنجاب بار کونسل کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ منتخب وائس چئیرمین بشارت اللہ خان اور چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر شبیر چوہدری اور عاصمہ جہانگیر گروپ کو مبارک دیتے ہیں بارز اور وکلاء برادری ملک میں آئین، قانون، جمہوریت اور انسانی حقوق کے محافظ ہیں عاصمہ جہانگیر اور اُن کا گروپ آئین، قانون اور جمہوریت کے امتحان میں ہمیشہ سرخرو ہوا ہے عاصمہ جہانگیر گروپ کی کامیابی آئین ، قانون اور جمہوریت کی جیت ہے وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کریں گے بارز اور وکلاء برادری کو فراہمی انصاف کے نظام کو عوام کی توقعات کے مطابق بہتر بنانے کے لئے بھی کردار ادا کرنا ہو گا

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے بھی پنجاب بار کونسل کے نومنتخب عہدیداروں اورعاصمہ جہانگیر گروپ کو مبارک دی،
وزیراعظم نے بشارت اللّٰہ خان کو وائس چئیرمین اور طاہر شبیر چوہدری کو چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہونے پر مبارک دی،وزیراعظم نے فاتح گروپ کے سربراہ احسن بھون اوران کے ساتھیوں کو بھی مبارک دی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر لمحے کوشاں ہے اور رہے گی ہماری کوششوں سے پہلی بار وکلاءتنظیموں اور بارکونسلز کے لئے سالانہ بجٹ میں خطیر رقم مختص ہوئی ’گرانٹ اِن ایڈ‘ میں اضافے سے وکلاءکی فلاح وبہبود کے اقدامات کو تقویت ملی وکلاءکی فلاح وبہبود کے لئے مستقبل میں بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے عاصمہ جہانگیر گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی عاصمہ جہانگیر گروپ ہمیشہ آئین کی سربلندی، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جم کر کھڑا ہوا ،امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار اپنے گروپ اور وکلاءبرادری کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے

واضح رہے کہ ہنجاب بار کونسل کے دو اہم عہدوں پر عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ میں مقابلہ ہوا جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ دونوں امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں

Leave a reply