مزید دیکھیں

مقبول

پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پینڈورہ پیپرز میں نام آنے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے وفاقی و صوبائی وزرا کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ پنڈورا پیپرز کے انکشافات پر احتساب کا آغاز اپنے گھر سے کریں، عمران خان کے پیاروں کی بیرون ملک کمپنیاں نکل آئی ہیں، وفاقی اورصوبائی وزرا سے استعفیٰ لے کر تحقیقات شروع کی جائے،عمران خان کا نشانہ اپوزیشن اور غریب عوام ہیں، کرپشن نہیں ،

پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کا پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، 5سال پہلے پیشگوئی کی تھی کہ بیوروکریٹس اور سیاسی لوگوں کے احتساب کا سلسلہ چلے گا، پنڈورا پیپرز جیسے مزید پنڈورا باکس کھلیں گے،موجودہ سسٹم ملک نہیں چلاسکتا،پنڈورا پیپرز لیکس ہونے کے بعد حکومت کی وضاحتیں آنا کچھ تو دال میں کالا ہے،نواز شریف جیسا حشر عمران خان کے ساتھ نہ ہو،پنڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے عمران خان پنڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو 4یا پانچ دن کے لیے فارغ کریں گے

پی پی کے رہنما، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میرے دور میں منظورقادرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل رہا تھا ،بلدیات کا وزیر تھا تو بہت سے افسر میرے ساتھ رہے اس سے کیا فرق پڑتا ہے،غوث علی شاہ بزرگ سیاست دان جو کام کر سکتا ہے وہ خود ہی بتا سکتے ہیں، میں غوث علی شاہ کی عزت کرتا ہوں بچپن سے ان کو دیکھتا آرہا ہوں،غوث علی شاہ پیپلز پارٹی کو کیا ٹف ٹائم دیں گے وہ تو نجومی ہی بتا سکتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ایسے گروپس بنے تھے کچھ نہیں ہوا،ابھی تو بلاول بھٹو کا دور ہے ایسے گروپ بنتے رہتے ہیں یہ ہی تو سیاست ہے،

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کی خبر کو حکومت کی پھیلائی فیک نیوز قرار دے دیا، جھوٹی خبر پر پی ٹی وی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹی، بے بنیاد اور فیک نیوز چلانے پر پی ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے وکلاء کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں فیک کنگ کے بادشاہ عمران صاحب نے اپنے جھوٹے پراپیگنڈے کے لئے سرکاری ٹی وی کو استعمال کیا جنید صفدر کے خلاف فیک نیوز چلانے والے معذرت کریں پیمرا فیک نیوز چلانے پر عمران صاحب، فواد چوہدری، پی ٹی وی اور فیک نیوز چلانے والے چینلز کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی عمران خان اپنے تمام اے ٹی ایمز سے استعفیٰ لیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو،عمران صاحب آج اپنے اے ٹی ایمز کے خلاف سپریم کورٹ کو درخواست کا اعلان کرتے ،عمران صاحب آج کی تقریر میں ایف آئی اے اور نیب کو تحقیقات اور گرفتاری کا حکم دیتے ،عمران صاحب اپنے وزراء اور اے ٹی ایمز کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کرتے عمران صاحب فوراً ایف آئی اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے ذریعے نیشنل کرائم ایجنسی کو تحقیقات کے لئے خط لکھیں

فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید

جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

نعیم بخاری و دیگر ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست،وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

پنڈورہ پیپرز میں عسکری قیادت کا بڑا نام، آئی سی آئی جے کا فراڈ،اصل حقیقت کیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan