وزراء صحت کی گمشدگی کا اشتہار دیا جائے، مریم اورنگزیب

0
32

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی وزراء صحت کی گمشدگی کا اشتہار دیا جائے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ بےحس،نالائق اورنااہل حکومت مجرمانہ غفلت پرشرمندہ توہوں،کوئی جواب تودے،وفاقی اورصوبائی وزراء صحت کی گمشدگی کا اشتہار دیا جائے

حکومت نالائقی کا ڈینگی وائرس ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 7ہزارڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی خبریں ملک میں حکومتی وجود کے خاتمے کا اعلان ہے،پنجاب میں 4ہزار سے زائد ڈینگی کے مریضوں کی موجودگی حکومت کی نالائقی کا ثبوت ہے ،جھوٹےحکمران روٹی، روزگار،کاروبارچھیننےکےبعدعوام کی زندگی چھین رہےہیں ،ڈینگی اور پولیو کے کیسز میں اضافہ بتا رہاہے کہ ملک کیسے چلایا جارہا ہے .

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

گھر کا کھانا بند ہونے پر مریم نواز نے کیا کہا؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 24گھنٹےمیں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد323ہوگئی،یہ تعداد حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کامنہ بولتا ثبوت ہے،عمران صاحب ڈینگی پرقابو پانےمیں ناکامی پرقوم سے معافی مانگتے،عمران صاحب نے کل پھراپوزیشن کے خلاف تاریخی جھوٹ کا بیانیہ چلایا.

خیبرپختونخواہ میں پولیو کے مزید کیسز، رواں برس کتنے مریض سامنے آئے

پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ آ گیا

Leave a reply