ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی سن لی گئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کا شیڈول جاری

0
44

ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی سن لی گئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کا شیڈول جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانیوں کی سن لی گئی، ووہان سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے نے اسپیشل فلائٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پی آئی اے کے خصوصی کمرشل پرواز پی کے 8872 ووہان سے اسلام آباد آئے گی۔پرواز 18 مئی کو ووہان کے وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے اڑان بھرے گی۔

پرواز اسلام آباد وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔ حکام پی آئی کے مطابق پرواز میں ووہان سے پاکستانیوں کو لایا جائے گا

واضح رہے کہ کرونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلا تھا ،چین میں پاکستانی طلبا بڑی تعداد میں پھنس گئے تھے جنہوں نے واپس آنے کے لئے احتجاج بھی کیا، ان کے والدین نے عدالت میں درخواست بھی دائر کی لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اب پی آئی اے نے خصوصی پرواز کا اعلان کر دیا ہے جس میں چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 500 طلبہ اس وقت ووہان کی مختلف یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، اس وبا کے آغاز سے ہی ان طلبہ کو چین کی حکومت کی جانب سے مالی مدد فراہم کی گئی جو براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی

اٹھارہ فروری کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے دو رکنی خصوصی ٹاسک فورس نے ووہان شہر کا دورہ کیا اور کرونا وائرس پھیلنے کے بعد وہاں مقیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی

ٹیم نے پاکستانی طلبا کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تازہ معلومات حاصل کیں۔ ٹاسک فورس کے ارکان نے چار جامعات میں پاکستانی طلبہ اوروہاں کے انتظامی عملے سے بھی ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق ان چاروں جامعات میں تمام طلبہ محفوظ اور صحت مند ہیں اور ان کی بہتر دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام طلبہ کو فوری اور بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہیں، گوانگ ژوشہر میں تین پاکستانی طلبہ اور ووہان میں ایک پاکستانی طالبعلم کورونا وائرس سے متاثر ہواتھا جو اب مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے والدین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست نمٹا دی تھی عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ اب کورونا عالمی مسئلہ ہے اور صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے لیکن عدالت بچوں کے والدین کو مطمئن کرنے کے لئے سن رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چین میں تقریباً 1200 پاکستانی طلبا پھنسے ہوئے۔

ڈی جی خارجہ امور نے کہاکہ چین میں کورونا کے باعث خراب صورتحال میں بہتری آرہی ہے،پاکستان طلبہ کو خوراک اورادویات پہنچا رہے ہیں،عدالت میں والدین نے کہاکہ حکومت نے چین میں پھنسے طلبہ کو اپس لانے کیلئے اقدامات نہیں کئے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ چین میں طلبہ زیادہ محفوظ ہیں ،طلبہ ادھر ہوتے تو زیادہ خطرے میں ہوتے ،برطانیہ اور امریکا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شہریوں کو نکال کر غلط کیا،دنیا بھر میں کورونا پرقابو پانے کی واحد مثال چین ہے ۔

ڈی جی خارجہ امور نے کہا کہ چین میں مقیم 95 فیصد طلبہ میں رقم بھی تقسیم کردی گئی ہے ،عدالت نے کہاکہ ہم اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں ،آپ کو ریاست پر بھروسہ ہونا چاہئے ،نیشنل سکیورٹی کمیٹی بھی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے

چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے وزارت سمندر پار پاکستانیز نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو امداد بھیجی تھی . وزارت اوورسیز کی جانب سے ووہان میں ہھنسے 1300 پاکستانی طلبہ کے لیے 15 دن کا امدادی سامان بھیجابھی بھیجا گیا امدادی سامان میں طلباہ کے لیے کھانے، پینے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں

گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔

Leave a reply