ڈینگی کیسز پر کیسے قابو پائے جائے، صوبائی وزیر صحت نے واضح پلان مانگ لیا

0
31

ڈینگی کیسز پر کیسے قابو پائے جائے، صوبائی وزیر صحت نے واضح پلان مانگ لیا
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے سی ڈی سی ونگ سے واضح پلان طلب کرلیا۔ ڈینگی ورکرز اور سپروائزرز کی کارکردگی ہر یونین کونسل کی سطح پر چیک کی جائے اور تصدیق کی بعد انکی کارکردگی کی بناء پر تنخواہیں ریلیز کی جائیں۔ڈینگی کے ہائی رسک اضلاع میں کمیٹی تشکیل کر کے ڈیٹا کی موقع پر جاکر ویریفکیش کی جائے۔

صوبائی وزیر صحت نے یہ ہدایات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ورٹیکل پروگرامز کے اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں ڈینگی کی صورتحال، ای پی آئی، ایڈز کنٹرول اور IRMNCH پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کی جانب سے چند فیصلے کئے گئے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں ڈینگی ورکرز، سپروائزرز کا مکمل ڈیٹا فراہم کیا جائے اور ورٹیکل پروگرامز میں سٹاف کی بھرتی، تعیناتی میرٹ پر کی جائے۔

ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا کہ بھرتی کا عمل تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی کارکردگی پر گزشتہ تین ماہ کی رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کی متعلقہ ڈائریکٹر پنجاب کی جیلوں کے دورے کرے اور قیدیوں کے HIV کے ٹیسٹوں کی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کی جائے تاکہ قیدیوں کے علاج کے سلسلے میں کوئی واضح میکانزم تیار کیا جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرامز عاصم رضا، پی ڈی IRMNCH ڈاکٹر خلیل سخانی، پی ڈی ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر اویس گوہر، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر عامر مفتی، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر احتشام الحق اور ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول ڈاکٹر شاہد مگسی بھی موجود تھے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی محترمہ ثمن رائے کی زیر قیادت محکمہ کے افسران کے لیے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے دورہ کا اہتمام کیا گیا۔پنجاب کے 36 اضلاع سے آئے افسران کو این ایس پی پی کی لائبریری، کلاس رومز، ٹریننگ ہال اور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کروایا گیا اور بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے ایک روزہ دورے کے لیے تعاون پر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر اعجاز منیر، ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) ندیم محبوب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افسران اور محکمہ بہبود آبادی کے سینئیر افسران بھی موجود تھے۔

Leave a reply