بیلٹ اینڈ روڈکی تعمیر سےسنکیانگ ایک کلیدی علاقہ بن چکا ہے:چینی صدر

0
33

چین کے صدر شی جن پھنگ نے اُرمچی انٹرنیشنل لینڈ پورٹ ایریا کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ”کی تعمیر سےسنکیانگ ایک دور دراز علاقے کی بجائے ایک کلیدی علاقہ بن چکا ہے۔سنکیانگ میں تاریخی اہمیت کے کام ہو رہے ہیں جن میں اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنکیانگ کا مستقبل روشن ہے،”ترقی، سنکیانگ میں طویل مدتی امن و تحفظ کی اہم بنیاد ہے ” ،سنکیانگ کو کھلے پن کا مرکز بنانے سے سنکیانگ کے عوام کی خوشحالی اور سنکیانگ کی ترقی کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

جمعہ کے روز چینی میڈیا کےمطابق چینی صدر شی جن پھنگ نے 12 سے 13 جولائی تک سنکیانگ کے شہر اُرمچی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سنکیانگ یونیورسٹی ،اُرمچی انٹرنیشنل لینڈ پورٹ ایریا،تھیان شان ڈسٹرکٹ کی گو ایوان شیانگ رہائشی کمیونٹی اورسنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے میوزیم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے سنکیانگ میں باصلاحیت افراد کی تربیت ، کووڈ۔19 کے انسداد کے لیے کیے جانے والے اقدامات ،اقتصادی و سماجی ترقی اورقومیتوں کے درمیان اتحاد کے فروغ کا جائزہ لیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ صدی میں 1980 کے عشرے میں بھی انہوں نے سنکیانگ کا دورہ کیا تھا اور رواں صدی میں حالیہ دورے سے قبل انہوں نے 2003 ،2009 اور 2014 میں بھی سنکیانگ کا دورہ کیا تھا ۔گو ایوان شیانگ رہائشی کمیونٹی کا دورہ کرنے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کمیونٹی کے کام کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ہمیں عوام کی خواہشات اور عوام کی ضروریات کے مطابق بہتر کام کرنا چاہیئے۔

سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے چینی قوم کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت کے فروغ پر زور دیا۔

دو سال قبل سی پی سی کی مرکزی کمیٹی میں سنکیانگ سے متعلقہ امور پر منعقد کیے جانے والے ایک اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ سنکیانگ کا انتظام قانون کے مطابق کیا جائے گا،اتحاد سے استحکام کو برقرار رکھا جائے گا،ثقافت کو فروغ دیا جائے گا ، عوام کی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا اور طویل مدتی نقط نظر سے سنکیانگ کی تعمیر کی جائے گی۔ارمچی میں چینی صدر کا موجودہ دورہ اس حکمت عملی کا واضح عکاس ہے۔

Leave a reply