یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی ، چیف سلیکٹر و باؤلنگ کوچ نے ٹیم بارے کہی اہم بات
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی ، چیف سلیکٹر و باؤلنگ کوچ
تفصیلات کے مطابق ، آسٹریلیا سیریز میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز موجودہ ٹیم کو ایک اور موقع دینے کی حمایت کی ہے۔
ٹیم کی کارکردگی سے متعلق اپنے ایک بیان میں چیف سلیکٹر ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے اور وہاں اسپنرز کے لیے پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں بہت بہتر تھی مگر ہماری بیٹنگ لائن اپ کو وارنر کی طرح لمبی اننگز کھیلنا چاہیے تھی۔
مصباح الحق نے اسپنر یاسر شاہ کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابی میں یاسر شاہ کی کارکردگی ہمیشہ اہم رہی ہے اور امید ہے کہ یاسر شاہ سری لنکا کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے۔
سری لنکا سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا سے سیریز بھی مشکل ہوگی کیونکہ ان کے پاس نوجوان بولنگ اٹیک ہے جو اچھا ہے لہٰذا ہمیں اچھے نتائج کے لیے سری لنکا کے خلاف بہت محنت کرنا ہوگی
جبکہ جب کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ ہونے کے بعد گرین شرٹس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں سے آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔
دیگر ٹیموں کی بات کریں تو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے،