یہودی عبادت گاہ کے قریب چھ مقامات پر حملے

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں نے سٹی سینٹر سمیت چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ آسڑین وزیرداخلہ کے مطابق ایک حملہ آور مارا جاچکا ہے اور لیکن دوسرا تا حال فرار ہے.سیکیورٹی فورسزعلاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں اور حکومت نےآج اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرداخلہ کارل نیہامر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فائرنگ کا یہ واقعہ دہشتگرد حملہ ہے‘۔

ویانا کے میئرمائیکل لدویگ کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی ہیں جبکہ ایک شخص کی ہلاکت حملے مقام پر ہوئی۔مقامی میڈیا کے مطابق 14 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور کم سے کم پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کا واقعہ شہر کے مرکزی شویڈینپلاٹس سکوائر کے قریب پیش آیا ہے۔پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال نہ کریں۔

سیکیورٹی فورسزعلاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں اور حکومت نےآج اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق 2مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کی،جن میں سے ایک حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یہودی عبادت گاہ کے قریب پیش آیا،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آسٹرین چانسلرسباستین کرزنے ویانا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا صورت حال قابو میں ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے کے قریب کیا گیا اور حملہ آور رائفلوں سے مسلح تھے۔

پاکستان،برطانیہ، جرمنی، فرانس اور ترکی سمیت کئی ممالک نے ویانا میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ویاناحملے پراقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیوگوئتریس نے مذمت کی ہے،یواین جنرل سیکریٹری انتونیو گوئتریس نے حکومت آسٹریا سے اظہار یکجہتی کیا ہے.پاکستان کی وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ویانا حملے کی مذمت کی ہے،شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ویانا میں حملےقابل مذمت ہیں،

Leave a reply