اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے جوابی حملے کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں ایرانی عوام سے براہِ راست خطاب کرتے ہوئے ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میں ایران کے باوقار عوام سے مخاطب ہوں، اسرائیل نے تاریخ کی سب سے بڑی فوجی کارروائیوں میں سے ایک "آپریشن رائزنگ لائن” کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ اسلامی حکومت جو پچاس برسوں سے ایرانی عوام کو دبا کر رکھے ہوئے ہے اور مسلسل اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتی رہی ہے، اس کے خلاف یہ کارروائی ایٹمی اور بیلسٹک میزائل کے خطرات کو ناکام بنانے کے لیے ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈرز، نیوکلیئر سائنسدانوں کو نشانہ بنایا ہے، افزودگی کی تنصیبات اور بیلسٹک میزائل کا بڑا حصہ تباہ کر دیا گیا ہے، اور مزید کارروائیاں جاری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ اس پر کیا بیت چکی ہے اور آئندہ کیا ہونے والا ہے، یہی وقت ہے کہ ایرانی عوام آواز بلند کریں اور ظالم حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کی اقوام ایک زمانے میں دوست رہی ہیں، اب وقت ہے کہ ایرانی عوام اپنے پرچم اور ورثے کے گرد متحد ہوں اور آزادی کے لیے جدوجہد کریں، کیونکہ حکومت آج جتنی کمزور ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔ اسرائیل کی جنگ ایرانی عوام سے نہیں بلکہ اس حکومت سے ہے جو نہ صرف آپ کو دباتی ہے بلکہ آپ کی معیشت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ "میں آپ کے ساتھ ہوں، اسرائیل کے عوام آپ کے ساتھ ہیں”۔

سعودی، قطری وزرائے خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، اسرائیلی حملے کی مذمت

ایرانی میزائل حملوں‌کے بعد اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا

ایران کا دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، ایک پائلٹ کی تلاش جاری

Shares: