یمنی فوج کی باقم میں پیش قدمی، حوثیوں کی کمک تباہ
یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے ملک میں ایران نواز حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ گورنری کی باقم ڈاریکٹوریٹ میں اہم پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علب محاذ کے اطراف میں تعینات یمنی فوج کے بریگیڈ 9 کے سربراہ بریگیڈیئر ادیب الشھاب نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے باقم میں تزویراتی اہمیت کے حامل علاقے ‘نایف’ کوباغیوں کو سے آزاد کرانے کے بعد اس پر قومی پرچم پرچم لہرا دیا۔ نایف کے اطراف میں بھی متعدد اہم مقامات باغیوں کےقبضے سے آزاد کرائے گئے ہیں۔ لڑائی میں سرکاری فوج نے باغیوں کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جب کہ دونوں طرف سے گھمسان کی جنگ کی گئی۔
بریگیڈیئڑ الشھاب نے بتایا کہ نایف اور اس کے اطراف سے حوثی ملیشیا کےجنگجو فرار ہوگئے جب کہ لڑائی میں بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گولہ باری کےنتیجے میں حوثیوں کی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے باقم ڈاریکٹوریٹ، اس کے مرکز اور دیگر اہم مقامات کو باغیوں سے آزاد کرانے کی مہم جاری ہے۔ سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ وہ باغیوں کو اس کے گڑھ میں بدترین شکست سےدوچار کرکے چھوڑے گی۔
ادھر ایک دوسرے سیاق میں آئینی حکومت کی معاونت میں لڑنے والی عرب اتحادی فوج نے صعدہ میں کتاف ڈاریکٹوریٹ میں وادی الغول کے مقام پر حوثی باغیوں کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں حوثی جنگجو ہلاک اور ان کی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگئے۔
یمن میں حوثیوں کا اہم فیلڈ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک