یمنی فوج کا حوثیوں کے اہم علاقوں پر قبضۃ
یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ سمیت اہم علاقوں میں فتح کا جھنڈا لہرا دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج نے اتوارکے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز حوثی ملیشیا کے گڑھ سمجھے جانے والے شمالی علاقے صعدہ میں میدان جنگ میں اہم کامیابیاںحاصل کرتے ہوئے غیرمعمولی پیش قدمی کی ہے۔
یمنی فوج کے بریگیڈ 3 کے سربراہ کرنل ائل القشائی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے شمالی صعدہ میں باقام ڈاریکٹوریٹ کے اطراف میںپھیلے تزویراتی اہمیت کے حامل جبل النار کے بیشتر مقامات باغیوں سے چھین لیے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ جبل النارمیں سرکاری فوج کی پیش قدمی صعدہ کے دیگر علاقوں تک رسائی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کامیابی کے بعد باقم ڈاریکٹوریٹ کے مرکز تک پہنچنا کافی آسان ہوجائے گا۔
بریگیڈیئرالقشائی کا کہنا تھا کہ صعدہ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن میں عرب اتحادی فوج کے توپ خانے کی مدد حاصل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑائی کےدوران حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس نے اسلحہ کے متعدد ذخائر بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔
یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ کے جبل النار، جبال رمدان، النعمان اور دیگر مقامات کو باغیوں سے آزاد کرانے کےبعد ان پر جمہوریہ یمن کا پرچم لہرا دیا۔