fbpx

یرغمال بنائے گئے بچوں کو بحفاظت بازیاب کرنے والی پولیس ٹیم کو ملے انعام

یرغمال بنائے گئے بچوں کو بحفاظت بازیاب کرنے والی پولیس ٹیم کو ملے انعام

بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارہ کہو میں یرغمال بنائے گئے دو بچوں کو بحفاظت بازیاب کرنے والی پولیس ٹیم کو آئی جی اسلام آباد نے انعامات سے نوازا گیا

تمورخہ 28 مارچ کو تھانہ بھارہ کہوپولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ڈھوک جیلانی محلہ چوہدریاں میں ایک مسلح شخص نے دو بچوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا رکھا ہے اور کسی کو بھی پاس آنے پر بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر،ایس پی صدر حمزہ ہمایوں،اے ایس پی اسدعلی،ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان،ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے ، ایس ایس پی آپریشنز نے تمام حالات کا جائزہ لیا اور انتہائی پروفیشنل طریقے سے ملزم کو نفسیاتی طور پر قائل کرنے کی کوشش کی تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے ،ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر نے باہمی مشاورت کے ساتھ تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے اسلحہ قبضہ میں لے کر دونوں بچیوں کو بحفاظت بازیا ب کرلیاجس پر آئی جی اسلام آباد نے پوری ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان کیا تھا۔

پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں اس آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سمیت ،ڈی جی سیف سٹی محمد سلیم،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرکامران عادل، تمام ایس ایس پیز،اے آئی جی آپریشنز،آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و جوان،یرغمال ہونے والے بچوں کے والدین اورعلاقہ معززین نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے آپریشن میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفی تنویراور ان کی پوری ٹیم کو انعامات سے نوازاجبکہ پولیس ٹیم کی معاونت کرنے پر دو معززین علاقہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے ،

آئی جی اسلا م آباد قاضی جمیل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز اور ان کی پوری ٹیم کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس انتہائی نازک صورتحال میں تحمل و برداشت اور بہادری کا مظاہر ہ کیا، اس کامیاب آپریشن پر میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کی ذرا سی کوتاہی سے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا پولیس ٹیم نے سارے معاملے کو پروفیشنل طریقے سے ہینڈل کیا ناصرف ملزم کو گرفتار کیااور دومعصوم کو بچوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب ہوئے ، اس موقع پر اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر بھرپور تعریف کی اوراس سے ناصرف محکمہ پولیس کا مورال بلند ہوا بلکہ پوری دنیا میں پولیس کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر پذیرائی مل رہی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ میں علاقہ معززین کا بھی شکرگزار ہوں جنھوں نے اس آپریشن کے دوران پولیس ٹیم کی بھرپور معاونت کی میں یہی چاہتا ہوں کہ جرائم کی روک تھام اور خاتمے کے لئے پولیس اور عوام مل کر کام کریں پولیس نے بہترین کارکردگی دکھا کر میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،بچوں کے والدین نے بچوں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر پولیس کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.