یاسین ملک کی حالت تشویشناک، اگلے 72 گھنٹے اہم، اہلخانہ نے دعاؤں کی اپیل کر دی

0
61

بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ، اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم، جیل کے ڈاکٹرز یاسین ملک کا علاج نہیں کر رہے

کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار نے یاسین ملک کو گرفتار کر رکھا ہے وہ تہاڑ جیل میں قید ہیں ان کی طبیعت کی ناسازی کے حوالہ سے یاسین ملک کی ہمشیرہ اور والدہ نے سرینگر میں پریس کانفرنس کی تھی اس کے بعد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے.

مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

71 سے بڑا سانحہ ہوا لیکن وزیرخارجہ حج پر،شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ

 

حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یاسین ملک کی زندگی تہاڑ جیل میں خطرے میں ہے ، جیل کے ڈاکٹر یاسین ملک کا علاج نہیں کر رہے ، یاسین ملک کی طبیعت بگڑتی جا رہی ہے، ان کی زندگی کے حوالہ سے اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، بھارت عدالتی حکم کے باوجود یاسین ملک کو طبی سہولیات نہیں دے ریا، یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا.

کشمیریوں کیلئے دعا کروں گا، وزیر خارجہ کے بیان پر قوم برہم

یاسین ملک کی گزشتہ روز باغی ٹی وی نے تازہ ترین تصاویر بھی شائع کی تھیں جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی تازہ ترین تصاویر تہاڑ جیل کے پنجرہ نما بیرک کی ہیں جہاں انہیں‌ سخت تشویشناک حال میں باہر نکال کر صوفے پہ لٹایا گیا ہے، یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے ان کے اہلخانہ شدید پریشان ہیں

مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

بھارت سرکار نہ تو یاسین ملک سے ان کی اہلیہ کو ملنے دیتی ہے اور نہ ہی یاسن ملک کا علاج کرواتی ہے. یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کارکن ہے یاسین ملک کا کیس یو این میں لے کرجائے .

یاسین ملک کی صحت پر مشعال ملک کا ایک بار پھر تشویش کا اظہار

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، وہ شدید بیمار ہیں ،یاسین ملک کمر کےمہروں میں تکلیف کے باعث چل نہیں سکتے ، انتہائی علیل ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال میں داخل نہیں کرایا جارہا۔

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

دوسری جانب حریت رہنما میر واعظ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ دہلی کے تہاڑ جیل میں محبوس مزاحمتی رہنما محمد یاسین ملک کی بگڑتی صحت ہم سب کے لیے فکر و تشویش کا باعث ہے. حکومت کی ذمہ داری ہے کہ محبوس قائد کو فوراً مناسب طبی سہولیات فراہم کرے اور انکی اور دیگر حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کی انتقام گیری پر مبنی غیرقانونی حراست ختم کرے.

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

واضح رہے کہ یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے.

کشمیر کا مسئلہ ختم، اب پاک مقبوضہ کشمیر پر بات ہو گی، گدی نشین خواجہ معین الدین چشتی کی ہرزہ سرائی

کشمیر بچائیں یا درخت لگائیں؟ خان صاحب آپ ہی بتائیں

Leave a reply