کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن وارنٹ جاری

0
20

مقبوضہ کشمیر میں، ٹاڈا عدالت کے پریذائیڈنگ آفیسر سبش سی گپتا نے غیر قانونی طور پر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے پروڈکشن وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

ٹاڈا عدالت نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام کو ہدایت کی کہ تیس سال قبل یاسین ملک کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں،یاسین ملک کو اگلی تاریخ 01 اکتوبر 2019 کو عدالت میں پیش کرے۔

عدالت نے حریت رہنماوں اور کارکنوں ، شوکت احمد بخشی ، محمد رفیق ، جاوید احمد میر ، منظور احمد صوفی ، جاوید احمد زرجر ، میر رفیق پہلو ، وجت بشیر ، منظور احمد ، معراج الدین ، زمان کے خلاف بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

یاد رہے کہ یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

Leave a reply