یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

0
38

قومی کرکٹر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا ریکاارڈ توڑ دیا، یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئےانہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے بیٹر اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے نام کیا-

سال 2014 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ لیجنڈ اسپنرعبدالقادرنے67 ٹیسٹ میچوں میں 236 وکٹیں اپنے نام کیں تھی،تاہم دانش کنیریا بدستور پہلےنمبر پرموجود ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کررکھیں ہیں۔

یاسر شاہ کی بہترین باؤلنگ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہیں ، اس کے علاوہ ٹیسٹ میچز میں دس وکٹیں 3 بار، 16 مرتبہ 5،5 وکٹیں اور 9 مرتبہ 4،4 وکٹیں لینا شامل ہے۔

یاسر شاہ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، یاسر شاہ نے سری لنکا میں ہی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں تھی۔

واضح رہے کہ گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوا۔

میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل لگائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے فواد عالم سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی فائنل الیون میں شامل نہیں۔

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔

Leave a reply