سروسز ہسپتال میں کرونا مریضوں کے علاج میں کرپشن،ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کا پروفیسرکی ریٹائرمنٹ پر یوم تشکر منانے کا اعلان

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان سروسز ہسپتال لاہور میں کرونا مریضوں کے علاج میں کرپشن سامنے آنے پر میدان میں آ گئی

آڈٹ2019_2020 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سرگنگارام ھسپتال میں کوروناء کے ایک مریض کے علاج پر 308, 16 روپے خرچہ آیا جبکہ سروسزھسپتال لاھور میں کوروناء کے ایک مریض کے علاج پر Rs 102,008 خرچہ آیا۔

ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کے بیشمار کیسز میں ملوث اور نیب کیسز میں ملوث میڈیکل پروفیشن کے کرپٹ ترین انسان پروفیسر محمود ایاز کی ریٹائرمنٹ پر ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان (YCAP) کل 16-10-2020 کو یوم تشکر منانے کا اعلان کرتی ھے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے دوران سروسز ہسپتال اور سمز میں ادویات کی خریداری اور مریضوں کے علاج میں کروڑوں روپے کے غبن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پنجاب نے کرونا وائرس کی آڈٹ رپورٹ میں اس حوالے سے چشم کشا تفصیلات تحریر کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سال 2019-20میں کرونا وائرس کی ادویات اور دیگر ساز و سامان میں خریداری کے دوران کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں پائی گئیں ہیں اور دیگر ہسپتالوں کے مقابلے میں سر وسز ہسپتال میں کئی سو گنا زائد قیمت پر مہنگے داموں ساز و سامان خریدا گیا ہے جبکہ کرونا وائر س کے دوان آپریشن تھیٹر بند تھے اس کے با وجود کروڑوں روپے کے سرجیکل ڈسپوزیبل کا غیر ضروری ساز و سامان بھی خریدا گیا ہے جو کے ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا کے دوران گنگا رام ہسپتال میں ایک مریض پر 16 ہزار کے حساب سے خرچہ آیا مگر سروسز ہسپتال میں ایک مریض پر ایک لاکھ چار ہزار روپے کا خرچ آیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال تین سو آٹھ روپے جبکہ ایک لاکھ دو ہزار آٹھ روپے خرچ ہوئے ایسا کر کے سروسز ہسپتال کے قومی خزانے کو تقریباً پونے چار کروڑ کا ٹیکہ لگایا گیا۔ سروسز ہسپتال میں ساڑھے بارہ سو سے 28 سو روپے تک یہی ماسک خریدا گیا ۔

ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا کرونا سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹر اسامہ شہید کے نام سے فنڈ کے قیام کا اعلان

محکمہ صحت کا انوکھا کارنامہ۔ ڈاکٹر حامد بٹ سروسز ہسپتال سے برطرف۔ ایم ایس کی ویڈیو لیک۔۔

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سینیٹائزر 55 سو روپے میں چار سو گرام خریدا گیا میڈیسن کی مد میں رکھا گیا تھا 10 کروڑ روپے کے جو میڈیسن کی خریداری کے لیے فنڈز مختص کیے گئے تھے .غیر قانونی طور پر سرجیکل میں منتقل کے گئے آرڈر رپورٹ تیس صفحوں پر مشتمل ہے

خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ رپورٹ 2019-2020 نے سروسز ھسپتال لاھور/ سمز انتظامیہ کو محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے کوروناء کے لیئے فراھم کیا گیا۔فراہم کئے گئے فنڈز میں سروسز ھسپتال/سمز انتظامیہ کی جانب سے شدید مالی بے ضابطگیوں کی نشاندھی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ رپورٹ 2019-2020 میں بتایا گیا کہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سروسز ھسپتال/سمز انتظامیہ کو Covid19 کے لیئے 10 کروڑ کے فنڈز Specialized Drawing Account(SDA) سے ادویات اور ضروری سامان کی خریداری کے لیئے فراھم کیئے جن کو ہسپتال انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر pLA میں رکھا جو کہ SDA Policy کی خلاف ورزی ھے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ فنانشل ائیر 2019-2020 کے خاتمے پر آڈٹ رپورٹ Rs 21,351,500 کا انکشاف کرتی ھے جن کو انتظامیہ نے نا تو استعمال کیا اور نا ھی سرکاری خزانے میں واپس جمع کروایا آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہSDA Policy کے مطابق بقایا جات گزر ے ھوئے تصور ھوں گے۔انتظامیہ نے بجٹ میں lapse کو روکنے کے لیئے ایسا کیا جو کہ قابل اعتراض ھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سروسز ھسپتال/سمز انتظامیہ کی جانب سے کوروناء میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لیئے Rs 78,648,500 سے جو چیزیں خریدیں اسمیں شدید مالی بے ضابطگیاں اور اخراجات کا ناجائز اور نامناسب اور غیر قانونی استعمال کیا گیا۔ انتظامیہ نے غفلت برتتے ھوئے کوروناء کے لیے فراھم کی جانے والی رقم سے مختلف کنٹریکٹرز/فرمز سے سرجیکل ماسک اور سینیٹائزرز کی خرید بہت مہنگے نرخوں پر کی جس سے سرکاری خزانے کو Rs 25,395,050 کا نقصان پہنچا۔

آڈٹ رپورٹ میں اعتراض لگا کر انتظامیہ کو ھدایت کی گٰئی کہ یہ رقم کنٹریکٹرز/فرمز سے واپس لی جائے ۔آڈٹ رپورٹ 2019-2020 PLA میں انکشاف کیا گیا کہ سروسز ہسپتال/سمز انتظامیہ نے Rs 282,126 کی ادویات زیادہ مقدار میں بغیر کسی فوری ضرورت محکمہ صحت کی جاری کردہ ھدایات کی خلاف ورزی کرتے ھوئے خریدیں جو کہ استعمال بھی نا ھو سکیں۔انتظامیہ نے یہ زیادہ مقدار میں ادویات ضرورت اور طلب کو نظر انداز کرتے ھوئے خریدیں جو کہ قابل اعتراض ھے۔

آڈٹ رپورٹ میں اعتراض لگایا گیا کہ سروسز ھسپتال/سمز انتظامیہ نے کوروناء کے لیے کئی چیزیں کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا وائرس کی منظوری کے بغیر Rs 2,893,270 میں خریدتے ھوئے شدید مالی بے ضابطگیوں کیں۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سروسز ہسپتال میں کوروناء میں مبتلا ایک مریض پر Rs 102,008 لاگت آئی ،(Rs 78,648,500/771 Total Patients) جبکہ سر گنگا رام ھسپتال میں ایک مریض پر Rs 16,308 لاگت آئی۔(Rs 10,453,493/641 Total Patients)…مزید یہ کہ اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ بجٹ لیٹر نا تو موجود تھا نا ھی آڈٹ کو دکھایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آڈیٹرزنے اعتراض لگایا کہ ادویات،disposable Surgical اور Covid19 سے متعلق ادویات و دیگر کو وارڈز اور OT’s میں جاری کرنے اور انکے استعمال کا ریکارڈ سروسز ھسپتال/سمز انتظامیہ فراھم نا کر سکی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران آڈٹ حیران کن بات یہ تھی کہ کرونا کا زیادہ تر سامان من پسند کمپنیوں سے من پسند کوٹیشن پر مہنگے داموں خریدا گیا ہے مگر زیادہ تر کوٹیشن پر خریداری کا تاریخ ہی درج نہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے پیمانے پر گھپلے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرجیکل 2کے لئے سینی ٹائزر انتہایی مہنگے داموں خریدا گیا۔ایک کمپنی سے تین سو اسی روپے میں ہاف لیٹر خریدا گیا جبکہ ایک اور (سٹینڈرڈ) نامی کمپنی سے یہی ہاف لیٹر کی بوتل 5500روپے میں خریدی گئی۔رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کر رکے کاروائی اور زائد قیمت پر خریدی گئی ادویات و دیگر ساز و سامان کی ریکوری کی جائے

کرپشن کے انکشافات پر سروسز ہسپتال انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار،نواز شریف کو فرارکروانے کے سوال پر نہ دیا جواب

Leave a reply