یہ بھی ایک ماں تھی کہ جس کی کہانی پر آپ کی سماعتیں یقین نہ کریں

0
50

یہ بھی ماں تھی ، فرانس میں عدالت نے ایک خاتون کو پانچ سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ اس ماں کا اپنی شیر خوار بچی کے ساتھ کیسا سلوک رہا کہ جسے دیکھ کر ممتا چلا اٹھے. اس خاتون نے اپنی بچی کو 23 ماہ تک گاڑی کی ڈکّی میں قید رکھا تھا جس کے نتیجے میں وہ بچی دائمی معذوری کا شکار ہو گئی۔

اس کہانی کا انکشاف اکتوبر 2013 میں اس وقت ہوا تھا جب فرانس کے جنوب مغربی شہر ٹیرسن میں گاڑیوں کے ایک ورکشاپ کے ذمے دار نے گیرج کی ایک خاتون گاہک کی گاڑی کی ڈگی میں باؤنسر کے اندر ایک بچی سیرینا کو لیٹا ہوا پایا۔ یہ گاڑی بچی کی ماں روزا دا کروز کی تھی۔

گیرج کے ذمے دار کو انکشاف ہوا کہ یہ بچی سوکھے پن کی بیماری میں مبتلا ہونے کے علاوہ آکسیجن کی کمی کے خطرے سے بھی دوچار تھی۔

فرانس میں عدالت نے ایک خاتون کو پانچ سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ اس خاتون نے اپنی بچی کو 23 ماہ تک گاڑی کی ڈکّی میں محبوس رکھا تھا جس کے نتیجے میں وہ بچی دائمی معذوری کا شکار ہو گئی۔

اس کہانی کا انکشاف اکتوبر 2013 میں اس وقت ہوا تھا جب فرانس کے جنوب مغربی شہر ٹیرسن میں گاڑیوں کے ایک ورکشاپ کے ذمے دار نے گیرج کی ایک خاتون گاہک کی گاڑی کی ڈگی میں باؤنسر کے اندر ایک بچی سیرینا کو لیٹا ہوا پایا۔ یہ گاڑی بچی کی ماں روزا دا کروز کی تھی۔

بچی کی ماں روزا کے خلاف 6 سال تک مقدمے کی کارروائی جاری رہی جس کے بعد جمعرات کے روز عدالت نے اسے 5 سال کی جیل کی سزا سنائی اور اس کا نفسیاتی علاج بھی لازم قرار دیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے 51 سالہ روزا کو اس کی بیٹی سیرینا کی سرپرستی سے سبک دوش کر دیا، روزا کے تین اور بچے بھی ہیں۔
اگرچہ سیرینا کی عمر 8 برس ہو چکی ہے تاہم اس کی دماغی نشو نما محض دو سے تین سال کی عمر کے بچے کے برابر ہے،
ایسے واقعات سن کر انسان ورطہ حیرت میں‌پڑ جاتا ہے کہ کیا دنیا میں ایسی مائیں بھی ہوتی ہیں.اور وہ بھی یورپ جیسے اپنے تئیں مہذب ملک میں جہاں کہا جاتا ہے کہ جانوروں کے حقوق پر بھی سختی سے عمل کیا جاتا ہے .
ٹیسٹ ٹیم کے نو منتخب کپتان اظہرعلی کی پریس کانفرنس میں اہم باتیں

میچ سے کیا ہارا جان سے بھی ہار گیا

Leave a reply