مکافاتِ عمل ، یہ وہ ہی لوگ ہیں جو میاں نواز شریف کی نااہلی پر تالیاں بجارہے تھے،ریحام خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا طنزیہ ردعمل سامنے آیا ہے-
باغی ٹی وی : ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اٹک جیل کی مختصر تاریخ بتاتے ہوئے لکھا کہ اٹک جیل کو برطانوی حکمرانوں نےبغاوت میں ملوث لوگوں کو قید کرنے کے لیے بطور جیل استعمال کیا تھا ریحام نےایک اور طنزیہ ٹوئٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ابھی تک احتجاج کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی-
History Dose: The Attock Jail was used by the British rulers as a prison to detain people mostly involved in mutiny.
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 6, 2023
ملک کے کسی بھی حصے سے ابھی تک احتجاج کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی pic.twitter.com/h0hV8NjjqU
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 5, 2023
ریحام خان نے ایک ڈیجیٹل میڈیا کو انٹرویو میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ یہ قدرتی عمل ہے ، جو عمران خان کے ساتھ ہوا وہ مکافاتِ عمل ہے، یہ وہ ہی لوگ ہیں جو میاں نواز شریف کی نااہلی پر تالیاں بجارہے تھے، ملک دشمنی کے نعرے لگا رہے تھے،تحریک عدم اعتماد کے بعد جو عمران خان نے کیا، میں نے ٹوئٹ کے ذریعے قمر جاوید باجوہ کو پیغام دیا تھا کہ ہم پہ جو بیتی ہے وہ تو ہم نے سہی ہے، آپ پہ جو گزرے گی وہ دنیا دیکھے گی-
چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کا بیان
ریحام نے کہا میں نے متعدد انٹرویوز میں بتایا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد یہ شخص جو کرے گا وہ پوری دنیا دیکھے گی، بہت سے لوگوں کو تعجب ہوگا کہ میں اس کیس کو فالو نہیں کر رہی تھی، میں نے خبر دیکھی تو پتہ چلا کہ عمران خان پر ایک لاکھ جرمانہ ہوا ہے، جسے سن کر مجھے کافی حیرانی ہوئی-
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا سلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔