یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا . تحریر : قاسم ظہیر

0
26

امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد جیسا کہ توقع کی جارہی تھی ویسا ہی ہوا. طالبان نے اس کو اپنی فتح قرار دیتے ہوئے قابل کا رخ کرلیا.اور دیکھتے ہی دیکھتے افغانستان کے 85 فیصد حصے پر قبضہ کا اعلان کر دیا.افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں نے ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور اب دکھائی دے رہا ہے کہ یہ بات اب زیادہ دور تک جانے والی نہیں.
جو بات یہاں سب سے زیادہ قابل غور ہے وہ یہ افغان فوج بغیر کسی مزاحمت کے طالبان کے آگے ہتھیار ڈال رہی ہے.جس پر ناقدین آپ کو بٹے ہوئے نظر آئیں گے کچھ کے نزدیک یہ کسی سازش کا پیش خیمہ ہے اور کچھ کے نزدیک یہ لوگوں کا طالبان پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے.طالبان کے سامنے کسی مزاحمت کا مظاہرہ نہ کرنا امریکی تربیت یافتہ افغان فوج پر سوالیہ نشان ہے.
کابل حکومت کی بے بسی دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اب زیادہ دیر نہیں جب طالبان اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے. لیکن اس بات کو بھی اسی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ بیرونی طاقتیں طالبان کو حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتی.
پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان کو یہی کوشش کرنی چاہیے کہ ہر صورت افغانستان میں امن برقرار رہے یہ نہ صرف افغانستان کی عوام بلکہ پاکستان کے حق میں مفید ہے لیکن کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا.

@QasimZaheer3

Leave a reply