ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے،سپریم کورٹ

0
94
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

یہ امید نہ رکھیں کہ آئینی معاملے پر یونہی فیصلہ دے دیں گے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ واضح ہو گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور لوکل انتظامیہ کے اشتراک سے حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں،یہ واضح نہیں کہ جن عوامل کو سامنے رکھ کر حد بندی ہوتی ہے وہ کیا ہیں،ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ہی حد بندی کی گائیڈ لائنز بنائی ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نکات پر فیصلہ نہیں دے سکتے جو سندھ ہائیکورٹ کے سامنے اٹھائے گئے ہوں بہتر ہو گا کہ ایم کیو ایم یہ جنگ متعلقہ فورم پر لڑے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے وکلاء کو سننا چاہتے ہیں،

ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم اور پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین روسٹرم پر آگئے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فروغ نسیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متعدد بار آپ کو کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھیں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں واضح طور پر درج ہے کہ جون تک آپ نے کچھ نہیں کیا،سندھ ہائیکورٹ نے واضح کہا کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کے چند روز پہلے ترمیمی درخواست دائر کر دی،سندھ میں بلدیاتی انتخابات 26 جون کو شروع ہو چکے ہیں، فروغ نسیم نے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک بار مجھے سن لیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں دائر ترمیمی درخواست میں ووٹ شمار ہونے یا نا ہونے کا نکتا اٹھایا ہی نہیں گیا، یہ امید نہ رکھیں کہ آئینی معاملے پر یونہی فیصلہ دے دیں گے،آپ الیکشن کمیشن اور حلقہ بندی کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کریں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایم کیو ایم وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا کیس واپس ہائیکورٹ بھیجوا دیں؟

تحریک انصاف نے سندھ میں موجودہ حلقہ بندیوں پر انتخابات کرانے کی حمایت کر دی، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آدھا الیکشن ہوچکا جس پر قوم کا پیسہ اور وسائل لگے،اس عمل کو منسوخ کر کے نئے سرے سے الیکشن کروانا درست نہیں ہوگا،

ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ ایم کیو ایم نے حلقہ بندی اتھارٹی سے رجوع ہی نہیں کیا،الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت مل کر کام کرتی ہیں الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کئی حدبندیاں تبدیل کی گئیں ووٹرز کو حدبندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا،سیاسی جماعتوں کا مسئلہ صرف میئر کے الیکشن کا ہے،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کوئی حلقہ سات کوئی 10 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے ،حلقے کے عوام کی نمائندگی تو ہو جاتی ہے حق ادا نہیں ہوتا،اس قسم کے مسائل کے حل پر الیکشن کمیشن کو توجہ دینی ہو گی ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسے اعتراضات کچھ حلقوں میں ہیں سب میں نہیں،جہاں سے اعتراضات آتے ہیں ہم ان پر غور کرتے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ مستقل طور پر حل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو سمجھائیں گے،

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست نمٹا دی ،سپریم کورٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے،ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کے معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرے،پی ٹی آئی سندھ بلدیاتی الیکشن ایکٹ سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دائر کرے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی حمایت کی الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام فہمیدہ مرزا کے حلقہ سے متعلق تحفظات دیکھیں،سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہوں گے

الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

Leave a reply