یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کرونا پر اتنی جلدی قابو پایا،چینی سفیر

0
51

یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کرونا پر اتنی جلدی قابو پایا،چینی سفیر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے کرونا سے بچاؤ کے لئے طبی سامان پاکستان پہنچنے پر چینی سفیر ژاؤ جینگ نے کہا ہے کہ کرونا یہ ایک بڑا چیلنج ہے پاکستان اور چائنہ کے لیے،

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ چیلنج دنیا کو بھی اپنے لپیٹ میں لئے ہوئے ہے،پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے چین کی اس معاملے میں سب سے پہلے مدد کی،وزیراعظم پاکستان نے چین کی حکومت اور عوام کی مدد کے لیے سب سے پہلے اعلان کیا،چینی حکومت اور عوام وزیراعظم پاکستان پاکستانی بہن بھائیوں کے شکر گزار ہیں،پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کووڈ کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی،

چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کووڈ میں اتنی جلدی قابو پایا،ہر بچے اور اس کے والدین کے لیے اس طرح کی صورتحال سے نمٹنا مشکل ہے،کل پاکستان میں جشن آزادی کا دن ہے،پاکستان وقت کے ساتھ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے،اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی میں بھی مزید مضبوطی آرہی ہے،

چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اس وباء پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا،

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے چین سے طبی سامان لے کرطیارہ پہنچا ہے،31 اگست تک مزید طبی سامان چین سے پاکستان پہنچےگا،

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اورحکومت چین کے تعاون پرشکرگزارہیں،پاکستان اورچین کی دوستی کے نئے معنی کاپتہ چلاہے،طبی سامان کی کمی پرچین کے سفیرنے تعاون کیا،کورونا وبا ختم نہیں ہوئی،شہری احتیاطی تدابیراختیارکریں،عالمی اداروں نے پاکستان کے کوروناکیخلاف اقدامات کی تعریف کی،چین کی جانب سے کوورنا وباکے دوران تعاون ناقابل فراموش ہے،

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی سامان کی کمی ہوئی چینی سفیر نے فوری مدد کی،چینی حکومت کے شکر گزار ہیں،چین نے پاکستان میں کورونا کہ صورتحال میں جو امداد کی وہ ناقابل فراموش ہے،ہمیں چین کی جانب سے لوکسٹ کے لئے 50 اسپرئیر یونٹس بھی مہیا کیے گئے ہیں،پاکستان میں لوکسٹ کی صورتحال کنٹرول میں ہے تشویش کی کوئی بات نہیں،سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کراچی کے ڈرینز پر کام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ،سوموار سے اس پر کام شروع کردیا جائے گا

Leave a reply