یہ وقت انسانیت کی خدمت کرنے کا ہے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب نسل یا فرقہ سے ہو ، ہمایوں سعید

0
33

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ یہ وقت انسانیت کی خدمت کرنے کا وقت ہے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب، نسل یا فرقہ سے ہو

باغی ٹی وی :پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکارہمایوں سعید نے ثمینہ پیرزادہ کو ویڈیو لنک کے ذریعےانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہے ہمیں یومیہ اجرت والوں کے لئے پریشانی اور فکر ہوتی ہے ،انہوں نے کہا لوگ اچھے بُرے ہر جگہ ہوتے ہیں یہ وقت ایسا ہے جب ہم انسانوں کی مدد کریں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب، نسل یا فرقہ سے ہو، یہ وقت بھوکے کو کھانا کھلانے کا ہے، یہ وقت انسانیت کا ہے بجائے یہ سوچنے کہ ہمیں اس کی نہیں بلکہ اُس کی مدد کریں

اداکارنے کہا کہ وہ ہرفلاحی تنظیم کے ساتھ کام کرتے ہیں جہاں انہیں لگ رہا ہوں کہ پیسا اس فلاحی تنظیم کے زریعے صحیح جگہ جارہا ہو وہ بغیرکچھ جانے اس تنظیم کے ساتھ کام کرنے لگ جاتے ہیں چاہے وہ فلاحی تنظیم چھوٹی ہو یا بڑی

ہمایوں سعید نے کہا میں اس وقت میں پہلے اپنے رشتہ داروں کا خیال کیا کیونکہ سب سے پہلے ان کا حق ہے پہلے ان کی مدد کریں پھر باہر نکلیں باہر پوچھیں

ڈراموں سے متعلق ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ اس وقت 10 سے 12 قسطوں پرمحیط مختلف کہانی کا ڈرامہ بنانے کا سوچ رہے ہیں چاہے وہ ہٹ ہو یا نہ ہو ٹیلی ویژن پر چلے یا نہ چلے وہ ڈرامہ تھرلر بھی ہوسکتا ہے رومانٹک بھی ہو سکتا ہے قرنطینہ کے دوران عدنان صدیقی آپ کے بہترین ساتھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی کے ساتھ ان کی پہلے سے اچھی دوستی ہے اور ہم نے اپنے ماضی کے قصے ایک دوسرے کو سنائے وہ بہت مزیدار آدمی ہیں ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا ٹائم گزارتے ہیں

ہمایوں سعید نے اپنی فلم لندن نہیں جاؤں گا بارے میں بتایا کہ وہ پنجاب نہیں جاؤں کا سیکوئل نہیں ہے بلکہ اس سے قدرے مختلف ہے اس کے کریکٹز وغیرہ سب مختلف ہیں

Leave a reply