یہ وقت سیاسی دکانداری کا نہیں. وزیر خارجہ

0
26

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردای نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاسی دکانداری چمکانے کا نہیں بلکہ ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردای نے بلوچستان میں بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کو متاثرین کی ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ہیں اور بلوچستان کے متاثرہ لوگوں کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ متاثرین کی امداد، بحالی اور موسمیاتی تبدیلوں پر قابو پانا ترجیحات میں شامل ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وقت سیاسی دکانداری چمکانے کا نہیں بلکہ ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔کارکنان ملک بھر میں جاری امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر اپنا فرض نبھائیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 100 سے زائد گھر تباہ جبکہ 111 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ کی تاشقند میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات ہوئی ہے.

بلاول بھٹو زرداری کا دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ اور تاریخی تعلقات پر زور اور اچھے تعلقات پر خوشی کا اظہار

وزیر خارجہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

Leave a reply