یہ کام کیوں نہیں کیا؟پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے دیا استعفیٰ

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن نگہت اورکزئی قائمہ کمیٹیوں سے احتجاجا مستعفی ہو گئیں

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ پبلک اکاوَنٹس کمیٹی میں کوئی خاتون رکن شامل نہیں،خیبر پختونخوا کابینہ میں بھی خواتین کی نمائندگی نہیں جو صنفی امتیاز ہے،

نگہت اورکزئی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا،آج انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے،نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ میرا حکومت اور اپوزیشن دونوں سے احتجاج ہے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کسی خاتون کو کیوں شامل نہیں کیا گیا؟

نگہت اورکزئی پاپولیشن ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کی چیئر پرسن تھیں،وہ زکوۃ، عشر، سوشل ویلفیر کمیٹی کی رکن بھی تھی، نگہت اورکزئی ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کی بھی ممبر تھیں

واضح رہے کہ گزشتہ برس صدر نگہت اورکزئی کو موبائل فون پر افغانستان کے نمبروں سے دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز موصول ہوئی تھیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگہت اورکزئی نے کہا کہ ٹیلی فون کال کرکے طالبان بر ملا کہتے ہیںکہ ’’ہمیں صرف عمران خان ہی پاکستان کا وزیر اعظم چاہیئے‘‘ ، طالبان نے ہمیں انتخابی مہم سے دور کھنے کے لئے ہدایات دیں کہ آپ لوگ سوشل میڈیا پر انتخابی مہم کے حوالے سے پوسٹیں شیئر نہ کریں۔

نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ کہ دھمکیوں کے حوالے سے چیف کیپٹل پولیس پشاور کو آگاہ کردیا یہی قوتیں پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم سے آئوٹ کرنا چاہتی اور ایک ہی سیاسی جماعت کے لئے راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نمبروں سے دھمکی آمیز کال گزشتہ رات آئی تھی جس کے بعد میں نے سی سی پی او کو باقاعدہ طور آگاہ کیا کہ ہمیں انتخابی مہم سے دور کرنے کے لئے اب دہشت گرد ہمیں کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

Leave a reply