حوثی باغیوں کا ہزاروں سعودی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ جھوٹ نکلا، یمنی وزیر نے بھانڈا پھوڑ دیا
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے حوثی باغیوں کے اس جھوٹے دعوے کا پول کھول دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ باغیوں نے سعودی عرب کے ہزاروں فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے تین بریگیڈ تباہ کر دیے ہیں، حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے کا حلف لینا شروع کر دیا. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العربیہ ڈاٹ نیٹ نے یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ حوثی باغی مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے فرضی کامیابیوں کی تشہیر کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اس سلسلے میں کئی ماہ قبل ہونے والی ایک ناکام کارروائی کی پرانی وڈیوز کو استعمال کر رہے ہیں، یہ انکشاف یمنی وزیراعطلاعات الاریانی نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا ہے، یمنی وزیر اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے فرضی کامیابیوں کے پروپیگنڈے کا مقصد اپنی سیاسی اور عسکری بے بسی اور عوام کی جانب سے الگ تھلگ کر دیے جانے پر پردہ ڈالنا ہے، حوثی ملیشیا اپنے عناصر کا دم توڑتا مورال بحال کرنا چاہتی ہے تا کہ شروع کی جانے والی جنگ جاری رکھی جا سکے، حوثی باغیوں نے … حوثی باغیوں کا ہزاروں سعودی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ جھوٹ نکلا، یمنی وزیر نے بھانڈا پھوڑ دیا پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں