fbpx

یہ میڈل میرے ملک کے لیے ہے، پاکستان زندہ آباد،حیدر علی

یہ میڈل میرے ملک کے لیے ہے، پاکستان زندہ آباد،حیدر علی

قومی ایتھلیٹ حیدر علی نے کہا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے پرخوشی ہے،

حیدر علی کا کہنا تھا کہ فتح کے لیے دعاؤں پرعوام کا شکرگزار ہوں، یہ گولڈ میڈل پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈل ہے،پاکستان، پنجاب اور واپڈا سپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں،یہ میڈل میرے ملک کے لیے ہے، پاکستان زندہ آباد،

ٹوکیو دو ہزار بیس پیرا اولمپک کھیلوں کے ڈسک پھینکنے کے مقابلوں میں پاکستان کے حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت لیا انہوں نے کل چھ میں سے پانچویں باری میں پچپن اعشاریہ دو چھ میٹر تک ڈسک پھینک کر زیادہ سے زیادہ فاصلے کا اعزاز حاصل کیا یوکرائن کے ZHABNYAK نے باون اعشاریہ چار تین میٹر تک ڈسک پھینک کر چاندی کا تمغہ جبکہ برازیل کے TEIXEIRA نے اکیاون اعشاریہ آٹھ چھ میٹر تک ڈسک پھینک کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

28 سالہ حیدر علی فیسکو میں بطور لائن سپرنٹنڈنٹ ملازمت کررہے ہیں حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے چیف ایگزیکٹو فیسکو بشیر احمد نے اس کامیابی پر اتھلیٹ حیدر کو مبارک باد دی ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ حیدر علی کو ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے اور ٹوکیو میں سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں پاکستانی قوم آپکو سلام پیش کرتی ہے۔آپ اصل ہیرو ہیں آپ ہی ہیں پاکستان اور تیمور بھٹی آپکو بھی شاباش۔جب سب نےاس جوان کو پیرااولمپکس بھیجنے سے انکار کیا تو آپ ساتھ کھڑے ہوئے

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے پہلا تمغہ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی حیدر علی کو مبارکباد دی ہے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حیدر علی پر فخر ہے۔