یمن کے نزدیک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں :خطے میں کچھ ہونے جارہا ہے: برطانوی بحریہ

0
48

لندن:یمن کے نزدیک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں :خطے میں کچھ ہونے جارہا ہے: برطانوی بحریہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے بحری تجاری آپریشنز کی نگراں اتھارٹی UKMTO کے ایک اعلان کے مطابق اسے یمن کی راس عیسی بندرگاہ کے نزدیک ایک جہاز پر حملہ ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے ملاحوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ علاقے میں انتہائی احتیاط اختیار کریں اور چوکنا رہیں۔ مذکورہ اتھارٹی برطانوی شاہی بحریہ کا حصہ ہے۔یمن کے صوبے الحدیدہ میں راس عیسی بندرگاہ بحیرہ احمر پر واقع ہے۔

یمنی حکومت کے علاوہ امریاک اور دیگر ممالک ہمیشہ سے الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ حوثی ملیشیا اس علاقے میں جہاز رانی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے کئی مرتبہ گولہ بارود سے بھری حوثی کشتیوں کا پتہ چلایا جنہوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ادھرعراقی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز دو مسلح ڈرونز کو مار گرایا گیا جب وہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے عراقی فوجی اڈے کے قریب پہنچے، انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ایران اور عراق میں اس کے اتحادیوں نے اعلیٰ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی دوسری برسی منائی۔

Leave a reply