fbpx

یمن جنگ ، سعودی عرب کا بڑا کمانڈر مارے جانے کی خبر آگئی

یمن جنگ ، سعودی عرب کا بڑا کمانڈر مارے جانے کی خبر آگئی

باغی ٹی وی : حوثی باغیون نے یمن جنگ میں بڑا دعوی کیا ہے . جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے اعلی فوجی کمانڈر الحرملی کو نشانہ بنایا ہے بریگیڈئیر الحرملی سعودی اتحاد کی ساتویں کور کا کمانڈر بتایا جاتا ہے۔

مآرب سیکٹر پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ جاری حالیہ جنگ کے دوران یہ دوسرے اہم سعودی فوجی کمانڈر کی ہلاکت ہے۔ اس سے پہلے سعودی اتحاد کی چھٹی کور کا کمانڈر امین الوائلی بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

ادھر حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر پر خمیس مشیط کو ڈرونز کے ذریعےنشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ عرب اتحادی افواج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.