یمن کا "ٹائم بم ” سب کے لیے خطرہ بن گیا

0
21

یمن کا "ٹائم بم ” سب کے لیے خطرہ بن گیا

باغی ٹی وی : اقوام متحدہ اور عالمی برادری جن میں بڑی بڑی طاقتیں شامل ہیں انہوں‌نے حوثیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا یمن کے ساحل میں کھڑا آئل ٹینکر کا جہاز پھٹ گیا تو اس سے ماحولیاتی آلودگی کا ذمہ دار یمن اور حوثی باغی ہوں گے .

ایک عرصے سے کھڑا بوسیدہ ایف ایس او سیفر ٹینکر، جسے ’ٹائم بم‘ بھی کہا جاتا ہے، 2015 سے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے کنٹرول میں ہے۔
یہ جہاز بحیرہ احمر میں لاکھوں ٹن تیل پھیلا سکتا ہے، اس کے باوجود حوثیوں نے متعدد بار اقوام متحدہ کو جہاز کے لیے ماہرین کی ٹیم بھجوانے سے روک رکھا ہے . ۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کی مستقل مندوب باربرا ووڈ ورڈ نے خبردار کیا ہے کہ حوثیوں نے بھی تک ماہرین کو اس تک رسائی کی اجازت نہیں دی .یہ جہاز حوثیوں کے کنٹرول میں ہے اور اگر اس جہاز سے کچھ تباہی ہوتی ہے تو اس سب کی ذمہ دار حوثی انتظامیہ ہوگی . مزید سخت رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حوثیوں نے کچھ نہ کیا تو برطانیہ اس معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھائے گا۔

برطانوی مندوب کے بعد فرانس کے سفیر نے بھی باور کیا ہے کہ اگر حوثیوں نے اس معاملے کو نہ سلجھایا تو وہ سب تباہی اور آلودگی کے ذمہ دار ہوں گے جس سے باربار خبرار کیا جار ہا ہے .

امریکا کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ ’حوثی مزید کسی تاخیر کے ٹینکر کے معائنے کی اجازت دے۔

جبکہ اس صورتحال کے حوالے سے عالمی امور کے ماہر ڈاکٹر ہمدان السحری کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری اس طویل بحران کی ذمہ دار بین الاقوامی کمیونٹی ہے۔ سعودی عرب کو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے تباہی پھیلانے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

اس ٹینک کے حوالے سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ ٹائم بم ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے اور اس سے ماحولیاتی آلودگی اور معاشی تباہی آسکتی ہے .

Leave a reply