یمن میں سعودی عرب کے کتنے فوجی لقمہ اجل بنے ، حوثیوں کا بڑا دعویٰ آگیا

0
31

یمن میں سعودی عرب کے کتنے فوجی لقمہ اجل بنے ، حوثیوں کا بڑا دعویٰ آگیا

باغی ٹی وی : جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان کے محاذ پر جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر حوثی باغیو ں نے شدید حملہ کرکے اتحاد کو نقصان پہنچا دیا
حوثی باغیوں نے جنوبی سعودی عرب کے جیزان محاذ پر سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں سعودی اتحاد کے پندرہ فوجی اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

حوثی باغیوں نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کارروائی میں جیزان کے محاذ پر پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جارح سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے فوجی اپنا جنگی ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ونشریات نے اعتراف کیا ہے کہ یمن پر سعودی حملے سے لے کر اب تک سعودی عرب پر تین سو انسٹھ بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں ۔

یمن کے حوثیوں کے ترجمان نے جمعرات کے روز کہا کہ اس گروپ نے چار ڈرون استعمال کرکے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اہم اہداف پر حملہ کیا تھا۔

ایران سے منسلک حوثیوں نے ریاض کی طرف سے گذشتہ ماہ کی جانے والی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد شمالی یمن میں ان کے زیر کنٹرول علاقوں پر عائد فضائی اور سمندری ناکہ بندی ختم نہیں‌کی ، جب تک یہ ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی تب تک یہ جنگ بندی بے معنی ہے ..

Leave a reply