یمن کے ڈرون خمیس مشیط کی فضاؤں میں جاجاکرالخالد ایئربیس کوپھرنشانہ بنانےلگے:ریاض پرسکتہ طاری

0
38

صنعا:یمن کے ڈرون خمیس مشیط کی فضاؤں میں جاجاکرالخالد ایئربیس کوپھرنشانہ بنانےلگے:ریاض پرسکتہ طاری ،اطلاعات کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے اپنے ایک باضابطہ فوجی بیان میں کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملوں کے دوران قاصف کے ٹو قسم کے ڈرون نے ایک بار پھر خمیس مشیط میں الخالد ائربیس کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اتوار کی صبح بعض عرب ذرائع نے جارح سعودی اتحاد کے خلاف ڈرون حملے کی خبر دی تھی یمن نے ایک بمبار ڈرون جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر کی جانب ایک ڈرون روانہ کیا ہے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے کہ جس کے دفاعی سسٹم کی ناکامی کی مضحکہ خيز وڈيوز بارہا منظرعام پر آچکی ہیں، یمنی ڈرون کا پتہ چلاکر اسے نشانہ بنائے جانے کا دعوی کیا ہے۔

سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ ہم اپنی حفاظت کے لئے بین الاقوامی قوانین کے تحت ضروری اقدامات کررہے ہیں۔

اس سے قبل المسیرہ ٹی وی چینل نے یمن کے ایک سینئر فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا تھا کہ یمن کی فوج نے جنوب مغربی سعودی عرب میں ایک کامیاب فوجی آپریشن کے دوران 80 سے زيادہ سعودی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کرنے کے علاوہ دسیوں سعودی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Leave a reply