یہ کام کر کے ہم نے بنی گالہ کی نیندیں حرام کردی ہیں ،بلاول

0
31

یہ کام کر کے ہم نے بنی گالہ کی نیندیں حرام کردی ہیں ،بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی ایس 88 کے امیدوار کو جیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پی ایس 88 کے عوام نے ثابت کردیا کہ یہ بھٹوشہر کا ہے، ملیر کے عوام نے بنی گالہ کے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیں،کراچی کی سیٹ نکال کربنی گالہ کی نیندیں حرام کردی ہیں،ہر میدان میں حکومت کیخلاف لڑ رہے ہیں،اگلے الیکشن میں آپ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی،پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اس حکومت کو شکست دے گی، جہاں جہاں ضمنی الیکشن ہوئے، حکومت کو شکست ہوئی،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے، کسی کو سینیٹ الیکشن میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، آئیں اور ہمارا جمہوری مقابلہ کریں، پی ٹی آئی کے ممبران جانتے ہیں کہ یہ حکومت جارہی ہے، ان کے ممبران پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے،جمہوریت آئین کے مطابق چلتی ہے، کسی کو ارکان پارلیمنٹ کے ووٹوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،2018کے الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی تھی،وفاقی حکومت سینیٹ الیکشن کی وجہ سے بہت پریشان ہے،پی ٹی آئی نے اپنے ہی ممبران کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا، کسی کو سینیٹ الیکشن میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،پی ٹی آئی کے ممبران جانتے ہیں کہ یہ حکومت جارہی ہے،

Leave a reply