ہاں نوازشریف نےافغان مشیرسے ملاقات کی؟روک سکتے ہوتوروک لو:مریم نواز

0
20

سیالکوٹ :ہاں نوازشریف نے افغان مشیرسے ملاقات کی؟روک سکتے ہوتوروک لو:مریم نوازنے معذرت کرنے کی بجائے اپنے والد کے غیرقانونی عمل کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی افغان مشیر سے ملاقات ہوئی ہے،

مریم نواز نے کہا کہ افغان مشیرنےنوازشریف سےملاقات کیاکی ان کی سانسیں پھول گئیں،

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ آج پاکستان میں عوامی طاقت نوازشریف کےپاس ہے،مریم نوازنے کہا کہ اب وزیراعظم عمران خان آپ عوام کوکہتےہیں کہ صرف 20ہزارمیں گزارا کریں،

مریم نواز نے کہا کہ آپ نےاپنی اوروزراکی تنخواہوں میں لاکھوں روپےاضافہ کیا،سلیکٹڈکروڑوں روپےخرچ کرنےکےبعدبھی صرف جلسی کرسکا،آج ایک بارپھر14،14گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،

مریم نوازنے مزید کہا کہ نوازشریف 22 گھنٹےلوڈشیڈنگ کوزیروپرلائے،عوام فیصلہ کریں ،نوازشریف دورمیں آٹاکتنےکاتھااورآج کتنےکاہے؟تین سال حکومت میں رہنےکےباوجودکارکردگی بتانےکیلئےکچھ نہیں،

مریم نوازنے کہا کہ آپ کی کارکردگی کیاہےکہ کشمیرووٹ مانگنےجاتےہیں،ن لیگ کےجلسوں سےحکمران خوفزدہ ہیں،

مریم نواز نے کہا کہ آزادکشمیرمیں بھی جگہ جگہ سیالکوٹ اورڈسکہ کویادکیا،ووٹ کوعزت کیسےدی جاتی ہےیہ ڈسکہ والوں نےبتادیاہے،مجھےیقین ہےضمنی الیکشن میں جیت ن لیگ کی ہوگی،

Leave a reply