کل بھی پی ٹی آئی کےساتھ تھےآج بھی ساتھ ہیں:ایم کیوایم نےخوشخبری سناکراپوزیشن کےغبارے سے ہوانکال دی

0
31

کراچی: کل بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے آج بھی ساتھ ہیں :ایم کیوایم نے کپتان کو فتح دلادی،خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آج تو پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے لیکن آئندہ کا پتہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پیغام بہتر طریقے سے نہیں پہنچ سکا اور ظہرانے میں شرکت تاخیر سے دعوت ملنے پر نہیں کی ، کیوں کہ جن دعوت ملی تو ایم کیوایم کے ارکان اپنے حلقوں میں مصروف تھے۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازنے بند نہیں ہوتے ، وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، اس حوالے سے ایم کیوایم کا اجلاس ہوگا اور اس میں جو فیصلہ کیا گیا اس سے آگاہ کریں گے تاہم ایم کیو ایم کا ووٹ کوئی بھی نہیں خرید سکتا کیوں کہ پیسے پر ووٹ خریدنے والے آج بھی سرگرم ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مولوی محمود نے بتایا کہ تمام حکومتی اتحادیوں کو ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی تاہم ایم کیو ایم کا وفد مصروفیت کے باعث نہیں آسکا ، اس ضمن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق تمام جماعتیں اپنے طور پر سینیٹ انتخابات کی تیاری میں مصروف ہیں ، اسی لیے ایم کیو ایم ارکان صوبائی اسمبلی بھی اپنی تنظیمی مصروفیت کے باعث پی ٹی آئی ظہرانے میں شریک نہیں ہوسکے۔

ادھر اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی طرف سے اعلان کے بعد کپتان ن لیگ اورپی پی کے کچھ اراکین کی طرف سے حمایت کا پیغام دلایا گیا ہے اوریہی وجہ ہےکہ ابھی تھوڑی دیرپہلے کپتان کو گنتی کرکے بتایا گیا کہ امید ہے کہ پارٹی کوتیس سے زائد نشتیں ملیں گی

Leave a reply