لاہور:کل عمران خان کے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کی برسی تھی :خاموشی معنی خیزہے،اطلاعات کے مطابق کل عمران خان کے ساتھی نعیم الحق کی کل برسی تھی مگر کل کا دن خاموشی سے گزرگیا،نہ عمران خان کی طرف سے ان کا ذکرخیر کیا گیا اورنہ دیگرساتھیوں کی طرف سے ایسے الفاظ سننے میں آئے ہیں
اس حوالے سے سوشل میڈیا پربھی ایک گفتگو ہورہی ہے جس میں یہ شکوہ کیا گیا ہے کہ بڑے افسوس کا ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ عمران خان کے بچپن کے ساتھی نعیم الحق پچھلے سال 15 فروری کووفات پاگئے تھے ،انکی پارٹی کے لیے گراں قدرخدمات تھیں،وہ پارٹی کے بانی ساتھیوں میں سے تھے
Yesterday was death Anniversary of Naeem ul Haque one of the founder members of @PTIofficial close friend to @ImranKhanPTI since Aitichison days- it broke my heart that there was not a word of remembrance for the late honorable man.
— Syeda Yasmeen Ali (@yasmeen_9) February 16, 2021
یہ بھی کہاگیا ہے کہ اس حوالے سے کارکنان بھی شکوہ کررہے ہیں کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ ان کے حوالے سے ضرور ایسی تقریب منعقد کرتے تاکہ کارکنان کو بھی احساس ہوکہ اس پارٹی کے لیے بڑے بڑے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں
دوسری طرف یہ بھی بحث ہورہی ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان اب سالگرہ اوربرسیوں کی رسومات کو پسند نہیں کرتے اور کوشش کررہے ہیں کہ ان کو ایسی رسومات سے دوررہنا چاہیے جن سے شریعت روکتی ہے