fbpx

یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے یوم آزادی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے دن کا آغاز تلاوت قرآن پاک ، ملک وقوم کی ترقی اور کشمیر کی آزادی کی دعا سے کیا، قومی شاہرات پر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے

پٹرولنگ گاڑیوں کو قومی پرچم اور جھنڈیوں سے مزین کیا گیا ہے،قومی شاہرات پر خصوصی کیمپ ، بینرز کے ساتھ روڈ سیفٹی آ گہائی مہم بھی چلائی گئی، یوم آزادی پر خصوصی شجرکاری مہم بھی جارہی ہے

جشن یوم آزادی کے موقع پر شہر قائد کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقاریب ہوئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس توپوں جبکہ چاروں صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی استحکام ، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدرمملکت عارف علوی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ وفاقی وزرا ، سول اور عسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی