یوم شہدا جموں،وزیراعظم آزاد کشمیر،مشعال ملک کا اہم پیغام

0
74

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں ،6 نومبر 1947 کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے مسلمانوں کو قتل کیا تھا،وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے "شہدائےجموں” کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ ‏شہدا کے لہو سے جلائی ہوئی شمع آزادی بجھنے نہیں دیں گے، تحریک آزادی کشمیر، پاکستان کیساتھ الحاق کیلئے کوشاں رہیں گے، بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست نہیں دے سکتا، ع

صدر آذاد کشمیر کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے،‏صدر آزاد جموں و کشمیر نے وزیر اعظم کو کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے امریکہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو متحرک کرنے کے لیے اپنے غیر ملکی دوروں کی کامیابی سے آگاہ کیا ،ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی ترقی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 6 نومبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ 6 نومبر 1947 کو جموں میں لاکھوں مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔6 نومبر 1947 کو پاکستان آنے والے مسلمانوں کو سازش کے تحت قتل کیا گیا۔ ہجرت کرنے والی خواتین کی عزت تار تار کی گئی بچوں کو ماؤں سے چھین کر انہیں قتل کیا گیا۔ کشمیر کی وادیاں ج بھی بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کر رہا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے یوم شہداء جموں پرکہا کہ سانحہ جموں کی یاد میں آج یوم شہدا بھر پور انداز سے منایا جارہا ہے،آزاد جموں کشمیر، پاکستان اور پوری دنیا میں شہداء جموں کشمیر کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے 6 نومبر1947 کو بھارت نے کشمیریوں پرظلم کے پہاڑگرائے، لاکھوں مسلمانوں کوبے رحمی سے قتل کیا گیا،بدمست ہاتھی ہندوستان اورمہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمان کے خون سے ہولی کھیلی، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر کے جغرافیائی تبدیلی پر عالمی برادی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر مظلوم اور نہتے کشمیریوں کی مقدمہ اسی جرات اور بہادری کے ساتھ لڑتے رہیں گے،

یوم شہدائے جموں کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ 6 نومبر 1947 کو بھارتی فوج اور ہندو بلوائیوں نے جموں میں لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا۔آج کے دن جموں کشمیر کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ہندو بلوائیوں اور سکھوں کے جتھوں نے جموں میں وحشیانہ قتل وغارت گری کا مظاہرہ کیا ،مسلمانوں کے قتل عام کے لئے بھارتی حکومت اور بلوائیوں نے انتہائی دردناک طریقہ اختیار کیا ،مقبوضہ جموں میں مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کا قتل عام کرکے اقلیت میں تبدیل کیا گیا۔جموں کے 123 دیہاتوں سے مسلمانوں کا قتل عام کرکے مکمل صفایا کیا گیا،بھارتی حکومت نے اعلان کے ذریعے پاکستان جانے کی خواہش افراد کو ٹرکوں میں لادکر جموں کے سانبہ میں قتل کیا گیا،جموں کے مسلمانوں نے پاکستان میں شمولیت کے لئے اپنی دولت، رشتہ دار، زندگیوں جذبات سب قربان کردئے۔بھارت کا خونی کھیل آج بھی مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری ہے۔ بھارتی حکومت اور قابض افواج جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔لاکھوں قربانیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے آج بھی بلند ہیں کشمیر کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی، اقوام متحدہ کی بے حسی نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی زندگیوں کو داو پر لگا دیا گیا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،مقبوضہ کشمیر میں آگ و خون کا کھیل بند کیا جائے

مقبوضہ کشمیر میں بھی بوسنیا کی طرح قتل عام کا خدشہ ہے،وزیراعظم

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

یوم شہدائے کشمیر پر وزیراعظم عمران خان نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

Leave a reply