مزید دیکھیں

مقبول

سپریم کورٹ،ٹرانسفر ہونے والے ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ...

ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد: ایران میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں...

کرپشن کرنے پرسابق صدر کو اہلیہ سمیت لمبی سزا

پیرو میں عدالت نے سابق صدر اولانٹا...

یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

وزیر آبی وسائل مونس الہٰی نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت مغربی دریاوں پرپن بجلی گھروں کے کئی منصوبے تعمیر کر رہا ہے،بجلی گھروں کےکی اکثریت سندھ طاس معاہدے کی ڈیزائن کی خلاف ورزی ہے دریاوں پر پانی کے اوپر بھارتی منصوبوں سے باخبر ہیں

انڈس واٹر ٹریٹی کی بھارت کی جانب سے خلاف ورزی کا معاملے پر ایوان میں سوال پر علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے پانی کا درست استعمال نہیں کیا تو ہمارے لیے مسئلہ ہوگا،ہمارے پاس اس بارے میں بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے فورم ہے، بھارت دریاوں پر ڈیم بناسکتا ہے لیکن تکنیکی غلط اقدامات کی ہم مخالفت کرتے ہیں بھارت کو ڈیم بنانے کی اجازت نواز شریف کے دور میں ملی،بھارت نے جس دور میں بگلہار ڈیم بنایا وہ دور نواز شریف کا تھا، سعدیہ عباسی نےکہا کہ یہ سوال انڈس واٹر ٹریٹی کا تھا اس کا جواب دیا جائے، اگر یہاں کسی سازش کی بات ہے تو کمیٹی کو معاملہ ریفر کردے، علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہ گالی دی نہ کس پر تنقید کی،

سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،قائد ایوان نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تمام ایجنڈا معطل کرکے صرف مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی جائے ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی خط لکھ کر ایک اجلاس کشمیر میں کرنے کا کہا ہے،جمعہ کو کشمیر کے مسائل پر بات ہوگی، اجلاس میں تمام ممالک کے سفارتکاروں کو مدعو کیا جائے،یوم یکجہتی کشمیر پر مظفرآباد میں سینیٹ اجلاس منقعد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ لاپتہ افراد کا بل مسنگ ہوگیا ہے،لاپتہ افراد کا معاملہ ایک اہم مسئلہ ہے،لاپتہ افراد سے متعلق بل تیار کیا جو قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے، لاپتہ افراد سے متعلق بل سینیٹ کو بھیجا گیا ہےمعلوم نہیں لاپتہ افراد کا بل سینیٹ میں کیوں پیش نہیں ہو رہا، جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت کا بل ہے حکومت ہی لا سکتی ہے میں نہیں لا سکتا، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور بل دے گی تو بل لے آوں گا،

حکومت نے نیٹ میٹرنگ کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں وزارت توانائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 3 سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 16ہزار 149 درخواستیں موصول ہوئیں،حکومت نے 12ہزار 918 لائسنس نیٹ میٹرنگ کے جاری کیے، ن لیگ دور میں 50میگاواٹ نیٹ میٹرنگ سے بجلی حاصل کی گئی، پی ٹی آئی دور میں 250 میگاواٹ بجلی نیٹ میٹرنگ سے حاصل کی گئی،

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر علی امین گنڈاپور کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر جرمانہ کے باوجود کسی قسم کا اثر نہیں ہوا،وکیل نے کہا کہ میرے علم میں نہیں جن تفصیلات اور ڈاکیومنٹس کا ذکر کیا گیا کمرہ عدالت میں علی امین گنڈا پور کی الیکشن مہم کی ویڈیو چلائی گئی، الیکشن کمیشن نے کہا کہ علی امین کی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کی سی ڈیز کی کاپیاں آج ہی جمع کروادیں،کسی کی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ڈی آئی خان سے شروع کریں گے کیس کومثال بنائیں گے 13کوالیکشن ہے اس کے بعد کی تاریخ تو نہیں دے سکتے،ڈی ایم او نے انہیں وارننگ دی جرمانہ کیا اس کے بعد کمیشن کو ریفر کیا الیکشن کمیشن نے تمام دستاویزات ویڈیوز کی کاپیاں علی امین گنڈاپور کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی گئی

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی معافی پر محفوظ فیصلہ سنا دیا چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی معذرت قبول کرلی جمشید اقبال چیمہ نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگی تھی

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan