یوم یکجہتی کشمیر، چودھری شجاعت نے کیا بڑا اعلان

0
22

یوم یکجہتی کشمیر، چودھری شجاعت نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ،مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام جس طرح بھارتی جبر و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور 6 ماہ سے مقبوضہ ریاست کو جیل میں تبدیل کرنے کے باوجود ان کا جذبہ حریت کم نہیں ہوا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قیام پاکستان کے ایجنڈا کی تکمیل کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں بہت جلد رنگ لا کر رہیں گی۔

چوھدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی چنگل سے نجات حاصل کرنے کیلئے کشمیری عوام، باالخصوص نوجوان جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ حریت پرستوں کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں، مسلح افواج اور پوری قوم ایک پیج پر ہیں، پاکستان کی جانب سے مکمل اور بھرپور سیاسی اور اخلاقی امداد کے باعث مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا جذبہ آزادی دن بدن زور پکڑ رہا ہے.

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

تحریک آزادی کشمیر درحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے، سردار عتیق

Leave a reply