مزید دیکھیں

مقبول

سب سے بڑی دلیری،تحریر:رائے نوشین بھٹی

دنیا کی بھیڑ میں، جہاں ہر شخص کسی نہ...

سونیا حسین کب شادی کریں گی اور کتنے بچوں کی خواہشمند؟

کراچی: معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ...

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا چیک اپ بند

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کی منظوری کے لئے پانچ روز سے ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ینگ ڈاکٹرزنے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ کے خلاف ہڑتال کی ہوئی ہے، آج ڈاکٹرز کی ہڑتال کو پانچواں دن ہے .سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کے باعث مریضوں کو چیک اپ کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے .سرکاری ہسپتالوں میں نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی ہڑتال پر پے. ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ جب تک اسپتالوں کی نجکاری کا عمل نہیں رکتا احتجاج جاری رکھیں گے.

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش ہونےو الے بل ،میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس پانچ روز سے ہڑتال پرہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں ہڑتال کی گئی ہے اور کام بند ہےجس کی وجہ سے ہزاروں مریض علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan