ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج، شہباز شریف کی مذمت

0
63

ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج، شہباز شریف کی مذمت
باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا ہے

پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا، میڈیکل کے طلباء اور ڈاکٹرز نے این ایل ای کا امتحان لینے پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی امتحانی مرکز پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ، میڈیکل طلبہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کچھ وقت کے لیے موخر کررہے ہیں ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں گے

پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے بعد ڈاکٹر طلبہ منتشر ہوگئے جبکہ برکت مارکیٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ڈاکٹرز پر پولیس کے تشدد کی مذمت کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے لوگوں پر لاٹھیاں برسا کر حکومت جہالت کا مظاہرہ کررہی ہے مسئلہ سننے ، سمجھنے اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے بجائے لاٹھی اور آنسو گیس استعمال کرنا افسوسناک ہے مفت دوائی ختم کرنے اور قیمت میں 500 فیصد اضافے کے بعد اب ڈاکٹرز پر لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں ڈاکٹر کورونا سے اور حکومت ڈاکٹرز سے لڑ رہی ہے کورونا سے عوام کو بچانے کی جنگ لڑنے والوں پر لاٹھیاں اور آنسو گیس چلائی جارہی ہے تین سال سے اساتذہ، طالب علم، مزدور، خواتین، پینشنرز، ظلم پر آواز اٹھانے والا ہر شہری حکومت سے لاٹھیاں کھارہا ہے پولیس گردی کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز سے ہمدردی ہے، ان کے ساتھ یک جہتی کرتے ہیں

Leave a reply